November 17, 2026

ترکیہ کی جانب سے نیٹورک سینٹرک وارفیئر ڈاکٹرائن کے تناظر میں ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ترک کمپنی

IMG-20250818-WA0273

ترکیہ کی جانب سے نیٹورک سینٹرک وارفیئر ڈاکٹرائن کے تناظر میں ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ترک کمپنی Roketsan نے ڈرون پلیٹ فارمز کو AGMOSS کانسیپٹ کے تحت ایک سنگل کمانڈ سینٹر کے ذریعے آپریٹ کیے جانے کا مظاہرہ کیا ہے
اس ٹیسٹ میں KMC-U وہیکل نے سینٹرل کمانڈ سینٹر کے طور پر کام کیا ہے اور اس وہیکل کو ترک کمپنی Roketsan نے بنایا ہے
ٹریکڈ چیسز پر مشتمل پر اس آرمرڈ وہیکل کو مختلف قسم کے سسٹمز سے لیس کیا جا سکتا ہے جس میں چار کی تعداد میں UMTAS یا L UMTAS اینٹی ٹینک میزائل جو کہ انفراریڈ اور لیزر گائیڈینس دونوں کے ساتھ آتے ہیں اور آٹھ کلومیٹر کی رینج تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں یا پھر آٹھ کی تعداد میں cirit گائیڈڈ راکٹ نصب کیے جا سکتے ہیں جو کہ آٹھ کلومیٹر کی رینج تک کم آرمر والے ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں جبکہ اس کنفیگریشن کو چار راکٹس اور دو اینٹی ٹینک میزائلوں کی صورت میں بھی بدلا جا سکتا ہے
اسکے علاوہ وہیکل کو چار L UMTAS GM میزائلوں سے بھی لیس کیا جا سکتا ہے جو کہ پندرہ کلومیٹر کی رینج تک اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں جبکہ اس وہیکل پر 7.62 ملی میٹر کیلیبر کی مشین گن سے لیس ایک آٹومیٹک ٹرٹ بھی نصب ہے جو کہ 360 ڈگری پر گھوم کر کسی بھی سمت سے آنے والے ہدف کو انگیج کر سکتا ہے
وہیکل موونگ حالت میں اہداف کو انگیج کرنے کے ساتھ الیکٹرو آپٹیکل اور انفراریڈ سینسرز سے بھی لیس ہے اور یہ دن اور رات دونوں میں آپریٹ کر سکتی ہے
یہ وہیکل جاسوسی نگرانی اور اہداف کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ انکو انگیج کرنے جیسے مشنز سرانجام دینے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے
AGMOSS
کے تحت اس وہیکل کو چار ڈرون وہیکلز سے ساتھ کامیابی سے انٹیگریٹ کیا گیا ہے اور اس نے ان وہیکلز کے ساتھ مل کر مشن سرانجام دینے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے
اس کے ساتھ انٹیگریٹ ہونے والی ڈرون وہیکلز میں PALEM اور PUSU شامل ہیں جس میں سے PALEM کو Karoak نامی اینٹی ٹینک میزائل اور 12.7 ملی میٹر کیلیبر کی مشین گن سے لیس ٹرٹ سے لیس کیا گیا تھا جبکہ PUSU کو بھی اینٹی ٹینک میزائلوں سے لیس کیا گیا تھا اور ان وہیکلز نے مل کر ایک دوسرے سے AGMOSS کے تحت رابطے میں رہتے ہوئے اور ڈیٹا شیئرنگ کرتے ہوئے کامیابی سے اپنے ٹیسٹ مشنز سرانجام دینے کا مظاہرہ کیا
اس پورے نظریے کا مقصد ڈرون وہیکلز کو مؤثر طریقے سے میدان جنگ میں استعمال کرنا ہے تاکہ اپنا جانی نقصان کم سے کم رکھتے ہوئے دشمن کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جا سکے

اسکے علاوہ بھارت سے آنے والی ایک خبر کے مطابق
بھارتی کمپنی DRDO اپنے زورآور لائیٹ ٹینک پر ٹیسٹ اور ٹرائلز شروع کرنے جا رہی ہے جو کہ ستمبر 2025 سے شروع ہونا متوقع ہیں
اس ٹینک کو سن 2020 میں گلوان ویلی میں چین کے ہاتھوں ہونے والی دھلائی کے بعد بنائے جانے کا آغاز ہوا تھا کیونکہ بھارتی فوج کو احساس ہوا تھا کہ اسکے ٹی 72 اور ٹی 90 ٹینکوں کے لیے اس علاقے میں آپریٹ کرنا ممکن نہیں ہے
یاد رہے کہ چین نے ہمالین ریجن میں اپنا ٹائپ 15 لائیٹ ٹینک ڈیپلائے کر رکھا ہے
بھارت میں بنایا جا رہا زورآور ٹینک پچیس ٹن وزنی ہے جبکہ اس میں امریکی کمپنی Cummins کا 750 ہارس جنریٹ کرنے والا ڈیزل انجن نصب کیا گیا ہے جبکہ بھارت مستقبل میں اس ٹینک کو ایک ہزار ہارس پاور والے انجن سے لیس کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے
اس کے علاوہ یہ ٹینک 105 ملی میٹر کی ہائی پریشر رائفلڈ گن سے لیس ہے جو کہ مختلف قسم کے ہائی ایکسپلوسیو اور اینٹی آرمر پروجیکٹائل فائر کر سکتی ہے
رائفلڈ گن ہونے کی وجہ سے یہ ایکوریٹ تو ہوتی ہے پر اسکی سروس لائف بہت کم ہوتی ہے
ٹینک میں گنر اور کمانڈر کے لیے الگ تھرمل امیجنگ سائٹس موجود ہیں اور یہ لیزر رینج فائینڈر سے بھی لیس ہے جبکہ ٹینک آٹو لوڈر سے بھی لیس ہے جس میں بارہ سے سولہ گولے ریڈی ٹو فائر حالت میں ہوتے ہیں
اسکے علاوہ اس میں آٹو میٹک گن سٹیبلائزیشن سسٹم اور بیک وقت ٹارگٹ کو ٹریک اور انگیج کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہوگی جسکو ہنٹر کلر صلاحیت کہتے ہیں
اسکے علاوہ ٹینک پر ایک ریموٹ کنٹرول ویپن سٹیشن نصب ہے جسکو 7.62 یا پھر 12.7 ملی میٹر کیلیبر کی مشین گن سے لیس کیا جا سکتا ہے جبکہ کچھ سورسز کے مطابق اس ٹینک پر اضافی اینٹی ٹینک میزائل لانچر یا دو لوئٹرنگ میونیشن لانچر بھی نصب کیے جائیں گے
ٹینک کے پروٹیکشن سسٹم کی بات کریں تو اس پر لیزر وارننگ ریسیور اور سموک گرینیڈ لانچرز نصب ہیں جبکہ اسکا بیس آرمر پانچ سو میٹر کے فاصلے سے 25 ملی میٹر کیلیبر کی مشین گن کے فائر کو جھیل سکتا ہے جبکہ اس کے علاوہ اس ٹینک کا آرمر 14.5 ملی میٹر کیلیبر کی گولیوں کو روک سکتا ہے جبکہ اس پروٹیکشن کو اضافی ایکسپلوسیو ری ایکٹیو آرمر کی تنصیب سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے
اس ٹینک کی روڈ سپیڈ 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہے
بھارتی فوج ایسے تین سو ٹینک اپنی سروس میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں سے پہلا آرڈر 59 ٹینکوں کا ہو سکتا ہے
ممکنہ طور پر بھارتی فوج لائیٹ ٹینکوں کی سات رجمنٹس بنانا چاہتی ہے جس میں سے ہر رجمنٹ میں 45 ٹینک ہونگے اور اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق چلتا رہا تو اس ٹینک کی بھارتی فوج میں شمولیت سن 2027 میں متوقع ہے البتہ اگر بھارتی دفاعی منصوبوں جیسا کہ تیجس اور ارجن ٹینک تاریخ دیکھیں تو ایسا بعید نہیں ہے کہ زورآور ٹینک کا منصوبہ بھی تاخیر کا شکار ہو جائے یا پھر یہ بھارتی فوج کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام ہو جائے کیونکہ اگر حقیقی بات کریں تو آج تک بھارتی فوج نے وہی سسٹمز اپنی سروس کے لیے بغیر کسی ایشو کے قبول کیے ہیں جو کہ غیر ملکی ساختہ تھے یا پھر ان میں بھارت کی شمولیت صرف ایک اسمبلر کی تھی جیسا کہ براہموس میزائل۔۔
اس کے علاوہ بھارت نے اپنی سروس میں شامل ہر ویپن کی کھول جوڑ کر کے اسکی ریورس انجینئرنگ کی کوشش کی ہے جو کہ ابھی تک ناکامی کا شکار ہوئی ہیں کیونکہ بھارتیوں کے پاس وہ ٹیکناجیکل expertise موجود نہیں ہیں جو ایسے ویپنز بنانے کے لیے ضرورت ہیں

زیر نظر تصویر میں سے پہلی میں AGMOSS کے تحت آپریٹ کی جانے والی وہیکلز جبکہ دوسری میں زورآور ٹینک کو دیکھا جا سکتا ہے