November 17, 2026

ریموٹ کنٹرولڈ ویپن سٹیشنز دنیابھرکی جدید افواج میں ایک اہم اضافہ ہیں۔۔۔۔۔جنہوں نے ان سپاہیوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے،جو مرنے والے فوجیوں میں پہلے نمبر پر ہوتے ہیں۔۔

IMG-20250818-WA0271

ریموٹ کنٹرولڈ ویپن سٹیشنز دنیابھرکی جدید افواج میں ایک اہم اضافہ ہیں۔۔۔۔۔جنہوں نے ان سپاہیوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے،جو مرنے والے فوجیوں میں پہلے نمبر پر ہوتے ہیں۔۔
میں بات کر رہا ہوں ٹینک اور بکتربند کے اوپر بیٹھے مشین گنرز کی، جو دشمن کےسنائپرزکاسب سے آسان شکار بنتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔لیکن اب اس ٹیکنالوجی نے اسکی ضرورت ختم کر دی ہے۔۔
یہ ریموٹ کنٹرولڈ ویپن سٹیشن بکتربند کےاندر بیٹھ کر ایک سپاہی استعمال کر سکتا ہے، اس سسٹم میں بنیادی طور پر ٹارگٹ کو دیکھنے والے آلات اور ان پر نصب ایک مشین ہوتی ہے۔۔۔۔۔یہ تیزی سے اردگرد اوپر نیچے گھوم سکتی ہے اور رات کو بھی ٹارگٹ ڈھونڈ لیتی ہے۔۔
پاکستان کےصرف وی ٹی فور ٹینک پریہ نصب ہے جو کہ چائنیز ساختہ ہے، باقی ہماری تمام بکتربند گاڑیاں اور ٹینک اس سے محروم ہیں۔۔