November 17, 2026

*🌐دن رات پاک فوج کو برا بھلا کہنے والو اب آنکھیں کھولو اور دیکھو پاک فوج کیسے مدد کو پہنچ رہی ہے*

IMG-20250818-WA0268

*🌐دن رات پاک فوج کو برا بھلا کہنے والو اب آنکھیں کھولو اور دیکھو پاک فوج کیسے مدد کو پہنچ رہی ہے*

🤍💚 سوات، بونیر اور باجوڑ کے وہ علاقے جہاں اربن فلڈز نے تباہی مچا دی، وہاں زندگی کے معمولات تھم گئے ہیں۔ مگر مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج نے ایک بار پھر عوام کا ہاتھ تھام لیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے جوان دن رات مصروفِ عمل ہیں۔ راشن، ادویات، اشیائے ضروریہ اور پینے کا صاف پانی متاثرہ گھروں تک پہنچایا جا رہا ہے۔ جہاں کوئی سہارا نہیں، وہاں یہ امداد زندگی کا سہارا بن رہی ہے۔

صرف سامان ہی نہیں، ریسکیو آپریشن بھی پوری شدت کے ساتھ جاری ہیں۔ ڈوبتی امیدوں کو بچانے اور قیمتی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے پاک فوج کا ہر لمحہ عوام کے نام ہے۔

مشکل کٹھن گھڑیاں ہیں مگر یہ پیغام بھی واضح ہے: ہم ایک ہیں، ہم ساتھ ہیں، اور ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں۔