November 17, 2026

ڈیلٹا کی موت: دریائے سندھ سکڑتا اور ڈوبتا جا رہا ہے

IMG-20250804-WA0479(2)

ڈیلٹا کی موت: دریائے سندھ سکڑتا اور ڈوبتا جا رہا ہے

حبیب اللہ کھٹی اپنی ماں کی قبر پر آخری بار الوداع کہنے کے لیے گئے ہیں۔ وہ پاؤں رکھتے ہیں تو زمین پر نمک کی تہہ چٹختی ہے۔ وہ سندھ ڈیلٹا پر واقع اپنے گاؤں کو ہمیشہ کے لیے چھوڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

سمندری پانی کے سندھ ڈیلٹا میں داخل ہونے سے کاشت کاری کے ساتھ ساتھ ماہی گیر برادریاں بھی تباہ ہو رہی ہیں۔ حبیب اللہ کھٹی کا تعلق کھارو چھان کے گاؤں عبداللہ میر بہار سے ہے اور یہ دریائے سندھ کے سمندر میں گرنے کی جگہ سے تقریباً 15 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ وہ بتاتے ہیں، ”نمکین پانی نے ہمیں چاروں طرف سے گھیر لیا ہے۔‘‘

مچھلیوں کے ذخائر کم ہونے کے بعد 54 سالہ حبیب اللہ نے درزی کا کام شروع کیا لیکن جب 150 گھرانوں میں سے صرف چار باقی رہ گئے تو یہ بھی ناممکن ہو گیا۔

درجنوں دیہات غائب ہو چکے ہیں
انہوں نے بتایا، ”شام کو علاقے پر ایک عجیب سی خاموشی چھا جاتی ہے، جبکہ آوارہ کتے لکڑی اور بانس کے خالی گھروں میں گھومتے رہتے ہیں۔‘‘ کھارو چھان میں کبھی تقریباً 40 دیہات تھے لیکن اب زیادہ تر نمکین سمندری پانی کے بڑھنے سے غائب ہو چکے ہیں۔ مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق شہر کی آبادی 1981ء میں 26 ہزار سے کم ہو کر 2023ء میں فقط 11 ہزار رہ گئی۔

حبیب اللہ بھی اپنے خاندان کو کراچی منتقل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، جو پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور سندھ ڈیلٹا سمیت دیگر علاقوں کے معاشی مہاجرین سے بھرا ہوا ہے۔

ماہی گیر برادریوں کی وکالت کرنے والی غیر سرکاری تنظیم پاکستان فشر فوک فورم کا اندازہ ہے کہ ڈیلٹا کے ساحلی اضلاع سے دسیوں ہزار لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ تاہم جناح انسٹی ٹیوٹ کے ایک تھنک ٹینک کے مارچ میں شائع کردہ مطالعے کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں میں سندھ ڈیلٹا کے مجموعی علاقے سے 12 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

تباہی کے اسباب کیا ہیں؟

سن 1950 کی دہائی سے واٹر ایپلی کیشنز، ہائیڈرو پاور ڈیمز اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گلیشیئرز کے پگھلنے کے اثرات نے ڈیلٹا میں پانی کا بہاؤ کو 80 فیصد تک کم کر دیا ہے۔ یہ حقائق 2018ء کے ایک مطالعے میں ”یو ایس-پاکستان سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز ان واٹر‘‘ کی طرف سے بتائے گئے تھے۔

ماحولیاتی تبدیلیاں اور پاکستان میں غذائی بحران کے منڈلاتے سائے

ان عوامل کی وجہ سے سمندری پانی کی ڈیلٹا میں تباہ کن دخل اندازی ہوئی ہے۔ سن 1990 سے زمینی پانی میں نمک کی مقدار میں تقریباً 70 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس سے فصلیں اگانا ناممکن ہو چکا ہے جبکہ جھینگوں اور کیکڑوں کی آبادی پر بھی شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے مقامی اہلکار محمد علی انجم کہتے ہیں، ”ڈیلٹا بیک وقت سُکڑ اور ڈوب رہا ہے۔‘‘
مکمل رپورٹ پڑھنے کے لیے یہ لنک!
http://dw.com/p/4yal7