دوسرا فری سائیکالوجیکل کیمپ، سکول آف پروفیشنل سائیکالوجی اور ہیپی نیس سنٹر کے تعاون سے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں منعقد ہوا۔
دوسرا فری سائیکالوجیکل کیمپ، سکول آف پروفیشنل سائیکالوجی اور ہیپی نیس سنٹر کے تعاون سے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں منعقد ہوا۔
مہمان خصوصی جناب بریگیڈیئر مظہر اقبال، ڈائریکٹر جنرل ، کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب اور پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی، پرووسٹ UMT نے پندرہ روزہ کیمپ کا افتتاح کیا۔پروفیسر ڈاکٹر حازق ڈین سکول اف پروفیشنل سائیکالوجی،، ڈاکٹر عائشہ، سربراہ شعبہ کلینیکل سائیکالوجی, اکمل اویسی پیر زادہ، ممبر، نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی، حکومت پنجاب اور ڈاکٹر محمد ریاض، سیکرٹری جنرل، سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان اور دیگر مہمانان گرامی کے علاوہ کثیر تعداد میں طلباء وطالبات نے شرکت کی ۔اور معزز مہمانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ، شیلڈز اور گفٹ تقسیم کیے گئے ۔
اس موقع پر مہمانوں نے فری سائیکالوجیکل کیمپ میں لگائے گئے سٹالز کا وزٹ کیا ۔ماہرین نفسیات نے ذہنی امراض کے حوالے سے مہمانوں کو بریفننگ دی۔ اور دور دراز سے آئے نفسیاتی مریضوں کی فری کونسلنگ کی گئی۔ اس فری نفسیاتی کیمپ کا مقصد سوسائٹی میں بڑھتے ہوئے نفسیاتی مسائل کی روک تھام اور ان کے ممکنہ حل کیلئے اپنی کوششوں کو جاری رکھنا ہے۔