اٹک آئل ریفائنری ایمپلائز یونین کی تاریخی کامیابی
اٹک آئل ریفائنری ایمپلائز یونین کی تاریخی کامیابی
مورخہ 15.8.2025 کو اٹک آ ئل ریفائنری ایمپلائز یونین ملحقہ پاکستان یوناہیٹیڈ ورکرز فیڈریشن نے اٹک آ ئل ریفائنری کی انتظامیہ سے اپنا دو سالہ معائدہ طے کیا جس میں اٹک آ ئل ریفائنری کے ملازمین کے لیے مراعات کا اعلان کیا گیا۔
اس معائدہ کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے یونین کے رہنماؤں کے علاؤہ پاکستان یوناہیٹیڈ ورکرز فیڈریشن کے سیکریٹری انفارمیشن شوکت علی چوھدری اور فیڈریشن کے مرکزی خزانچی حاجی محمد اکرام نے بھی خطاب کیا اور یونین رہنماؤں اور تمام ورکرز کو اس تاریخ ساز معاہدہ پر مبارک باد دی ۔
یونین کے جنرل سیکریٹری عبد الروف نے انتظامیہ سے طے پانے والا معاہدہ پڑھ کر سنایا جس کے مطابق ورکرز کی کم از کم ماہانہ تنخواہ میں 25000 روپے اور زیادہ سے زیادہ ماہانہ اضافہ 41000 روپے ہوا۔
اس موقع پر یونین کے رہنما حمید خان جدون نے ورکرز کو ملنے والے کمپنی منافع سے ورکرز کے حصہ کا بھی اعلان کیا جس تقریبا” 1265 ورکرز کو 310٫000 روپے ( تین لاکھ دس ہزار روپے ) ملے گا۔
اس پر وقار تقریب میں اٹک ریفائنری کے ورکرز کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس معاہدہ کی اہم بات یہ بھی ہے کہ ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کو ان کی جاب کے حوالہ سے مستقل بھی کیا جا سکے گا۔
یہ اٹک ریفائنری کے ملازمین کی ایک تاریخی تقریب تھی جسے مدتوں یاد رکھا جائے گا۔