November 17, 2026

*جنازے کے شرعی مسائل* جمعہ 15 اگست 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Screenshot_2025-08-15_082106

*جنازے کے شرعی مسائل*

جمعہ 15 اگست 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*بیماری سے پہلے کے مسائل*

مسئلہ 1
صحت کو بیماری سے پہلے اور زندگی کو موت سے پہلے غنیمت جاننا چاہئے۔

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول الله صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے میرا کندھا پکڑا اور فرمایا ” عبداللہ! دنیا میں مسافر یا راہ چلنے والے کی طرح زندگی گزارو۔ چنانچہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے اگر شام کرلو، تو صبح کا انتظار نہ کرو اور اگر صبح کر لو تو شام کا انتظار نہ کرو

اور صحت کو بیماری سے پہلے اور زندگی کو موت سے پہلے غنیمت جانو (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا “صحت اور فراغت دو ایسی نعمتیں ہیں جن کے معاملے میں اکثر لوگ خسارے میں ہیں ۔ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

*بیماری اور بیمار پرسی کے مسائل*

مسئلہ 2
مریض کی عیادت نہ کرنے والے سے قیامت کے دن سوال کیا جائے گا۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ” اللہ تعالیٰ قیامت کے دن (ایک آدمی سے ) سوال کرے گا۔ اے ابن آدم ! میں بیمار ہوا ، تو نے میری بیمار پرسی کیوں نہ کی ؟“‘ ابن آدم عرض کرے گا اے میرے رب ! تو رب العالمین ہے، تیری بیمار پری کا کیا مطلب؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا ” کیا تجھے معلوم نہیں تھا کہ میرا فلاں بندہ بیمار ہے لیکن تو نے اس کی عیادت نہ کی ، اگر تو اس کی بیمار پرسی کرتا ، تو مجھے ( یعنی میری رحمت ) اس بیمار بندے کے پاس پاتا ۔ (ایک دوسرے آدمی سے سوال ہوگا ) ” اے ابن آدم ! میں نے تجھ سے کھانا مانگا لیکن تو نے مجھے کھانا نہ دیا ؟ ابن آدم عرض کرے گا اے میرے رب ! تو رب العالمین ہے، میں تجھے کھانا کیسے کھلاتا ؟ اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا کیا تجھے معلوم نہیں تھا کہ میرے فلاں بندے نے تجھ سے کھانا مانگا لیکن تو نے اسے کھانا نہ کھلایا تو اسے کھانا کھلا دیتا تو اس کا ثواب مجھ سے حاصل کر لیتا ۔ ( ایک اور آدمی سے پوچھا جائے گا ) ” اے ابن آدم ! میں نے تجھ سے پانی طلب کیا تو نے مجھے پانی نہ پلایا۔ ابن آدم عرض کرے گا ”اے میرے رب ! تو رب العالمین ہے میں تجھے پانی کیسے پلاتا ؟ اللہ تعالی ارشاد فرمائے گا ” میرے فلاں بندے نے تجھ سے پانی مانگا تو نے اسے پانی نہ پلایا ، کیا تجھے معلوم نہ تھا کہ اگر تو اسے پانی پلاتا تو اس کا ثواب مجھ سے پالیتا ۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

مسئلہ 3
مریض کی عیادت کا ثواب ۔

حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے جب کوئی مسلمان اپنے بھائی کی عیادت کے لئے آتا ہے ، تو اس کے پاس پہنچنے تک مسلسل جنت کے راستے پر چلتا رہتا ہے ۔ پھر جب بیٹھتا ہے تو رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے ۔ اگر ( عیادت کا وقت ) صبح کا ہو تو شام تک ستر ہزار فرشتے اس کے لئے دعا کرتے ہیں، اگر شام کا وقت ہو تو صبح تک ستر ہزار فرشتے اس کے لئے دعا کرتے رہتے ہیں۔ اسے احمد ، ابن ماجہ اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ 4
غیر مسلم کی عیادت کرنا جائز ہے۔

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی لڑکا نبی اکرم صلئ اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا، وہ بیمار ہوا تو آپ صلی اہم اس کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے (دوران عیادت) آپ صلئ اللہ علیہ والہ وسلم نے اسے کہا ”مسلمان ہو جا”۔تو وہ مسلمان ہو گیا۔ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

الدعاء
میرے اللہ برائی سے بچانا مجھ کو۔
نیک جو راہ ہو اس راہ پہ چلانا مجھ کو۔

آمین یا رب العالمین
Please visit us at https://engineernazirmalik.blogspot.com