عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) ایلیگینٹ مائنڈ پبلک سکول اسلام کوٹ میں یوم آزادی کے حوالے سے شاندار پروگرام کا انعقاد، قومی پرچم
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) ایلیگینٹ مائنڈ پبلک سکول اسلام کوٹ میں یوم آزادی کے حوالے سے شاندار پروگرام کا انعقاد، قومی پرچم کو سلامی دی گئی، طلبہ نے تقریری مقابلوں میں حصہ لیا، ٹیبلوکس پیش کیے گئے، ملکی ترقی کے لیے دعائیں کی گئیں، طلبہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے محنت کریں: ڈاکٹر ابھیمن پرمار
نیوز کے مطابق ایلیگینٹ مائنڈ پبلک سکول اسلام کوٹ میں یوم آزادی کے حوالے سے شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں سکول کے طلباء کے درمیان تقریری مقابلے کرائے گئے، قومی ترانوں پر ٹیبلو بھی پیش کیا گیا، تقریری مقابلوں میں جیتنے والوں کو نقد انعامات دئیے گئے۔ پروگرام میں ٹاؤن کمیٹی اسلام کوٹ کے چیئرمین کملیش کمار، سابق چیئرمین گھنشام داس پرانی، حاجی عرفان گل رحمان، کرپال داس، قربان انڑ، انیل کھوکھر، شنکر سنگھ، پرکاش کمار، جھمن کھوکھر، نعمت اللہ خان، اور طلباء کے والدین سمیت اسلام کوٹ اور گردونواح کے معززین نے شرکت کی۔ آرٹ گروپ کے آنند پرمار کی ٹیم نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کے وقت قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس موقع پر اجیم داس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر اور معروف سماجی ڈاکٹر ابھیمان پرمار نے امریکہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے طلباء کو سخت محنت کرنی چاہیے۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ نوجوانوں کو اپنی شاندار صلاحیتوں اور ایمانداری کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ پوری دنیا میں علم اور عقل کی قدر کی جاتی ہے۔ نئی نسل اپنے قیمتی وقت کی قدر کرے تو کامیابی ان کے نقش قدم پر چلے گی۔