October 28, 2026

بابُ الْمَرَضِ وَالْعِيَادَةِ بیماری اور بیمار پرسی کے مسائل جمعہ 15 اگست 2025 انجینیئر نذیر سرگودھا

Screenshot_2025-08-10_175157

بابُ الْمَرَضِ وَالْعِيَادَةِ
بیماری اور بیمار پرسی کے مسائل

جمعہ 15 اگست 2025
انجینیئر نذیر سرگودھا

مسئلہ نمبر 2
مریض کی عیادت نہ کرنے والے سے قیامت کے دن سوال کیا جائے گا۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا “اللہ تعالیٰ قیامت کے دن (ایک آدمی سے) سوال کرے گا اے ابن آدم ! میں بیمار ہوا ، تو نے میری بیمار پرسی کیوں نہ کی؟“‘ ابن آدم عرض کرے گا اے میرے رب! تو رب العالمین ہے، تیری بیمار پرسی کا کیا مطلب؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا ” کیا تجھے معلوم نہیں تھا کہ میرا فلاں بندہ بیمار ہے لیکن تو نے اس کی عیادت نہ کی، اگر تو اس کی بیمار پرسی کرتا ، تو مجھے( یعنی میری رحمت) اس بیمار بندے کے پاس پاتا ۔ (ایک دوسرے آدمی سے سوال ہوگا ) ” اے ابن آدم ! میں نے تجھ سے کھانا مانگا لیکن تو نے مجھے کھانا نہ دیا ؟ ابن آدم عرض کرے گا اے میرے رب ! تو رب العالمین ہے، میں تجھے کھانا کیسے کھلاتا ؟ اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا کیا تجھے معلوم نہیں تھا کہ میرے فلاں بندے نے تجھ سے کھانا مانگا لیکن تو نے اسے کھانا نہ کھلایا تو اسے کھانا کھلا دیتا تو اس کا ثواب مجھ سے حاصل کر لیتا ۔ ( ایک اور آدمی سے پوچھا جائے گا ) ” اے ابن آدم ! میں نے تجھ سے پانی طلب کیا تو نے مجھے پانی نہ پلایا ۔ ابن آدم عرض کرے گا ”اے میرے رب ! تو رب العالمین ہے میں تجھے پانی کیسے پلاتا ؟ اللہ تعالی ارشاد فرمائے گا ” میرے فلاں بندے نے تجھ سے پانی مانگا تو نے اسے پانی نہ پلایا ، کیا تجھے معلوم نہ تھا کہ اگر تو اسے پانی پلاتا تو اس کا ثواب مجھ سے پالیتا ۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔

الدعاء
یا اللہ تعالی میری خطائیں معاف فرما دے۔
مجھے دین و دنیا کی بھلائیاں عطا فرما۔

آمین یا رب العالمین
https://engineernazirmalik.blogspot.com