October 28, 2026

تدوین جدید فقہ حنفی وقت کی اہم ضرورت ہے Nazir Malik – 12:39 فقہ حنفی کی تدوین نو ، وقت کی اہم ضرورت ـ

Screenshot_2025-08-10_175157

تدوین جدید فقہ حنفی وقت کی اہم ضرورت ہے
Nazir Malik – 12:39
فقہ حنفی کی تدوین نو ، وقت کی اہم ضرورت ـ

از قلم:
مفتی حبیب اللہ صاحب سرگودھا
مفتی حبیب اللہ صاحب اپنی ایک وٹساپ العدل گروپ کی پوسٹ میں رقم طراز ہیں کہ ۔۔۔۔۔،۔۔

ہمارے ہاں فقہ کی جو کتابیں داخل نصاب ہیں وہ انتہائی قدیم ہیں جبکہ صحاح ستہ کی کتب احادیث شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کے زمانہ میں داخل نصاب ہوئیں ہیں وہی انہیں حجاز سے لانے والے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارا طالب علم جب صحاحِ ستہ کا مطالعہ کرتا ہے تو انہیں اکثر احادیث اپنے خلاف نظر آتی ہیںَ فقہ کو حدیث کے مطابق کرنے کے لئے کافی دور کی کوڑی لانی پڑتی ہے دورہ حدیث کے سال کا اکثر حصہ اسی کاوش کی نظر ہو جاتا ہے اسی وجہ سے ہم پڑھے لکھے طبقے کو قران کریم کی طرح صحاحِ ستہ پڑھنے کی دعوت نہیں دے سکتے یہ بڑا المیہ ہے اس لیے تدوین فقہ وقت کی اہم ضرورت بن گئی ہے

از قلم:
مفتی حبیب اللہ صاحب سرگودھا

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ وَالصَّلَاةَ وَالسَّلَامُ عَلَى سَيِّدِ الْمُرْسَلِينَ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ

، أَمَّا بَعْدُ !

*اسلام میں جدید تدوین فقہ وقت کی اہم ضرورت*

منگل 12 اگست 2025
تحقیق و تحریر:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

السلام علیکم:
الحمدللہ

مفتی حبیب اللہ صاحب بالکل صحیح نتیجہ پر پہنچے ہیں اور یہی بات بندہ ناچیز پچھلی دو دہائیوں سے علماء کرام کی نجی محفلوں میں، سیمیناروں اور سمپوزیم اور اپنے خطابوں میں باور کراتا رہا ہوں اور مجھے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ علامہ بنوری صاحب کے مدرسہ میں یہ کام تیزی سے ہو بھی رہا ہے کیونکہ کمپیوٹر کی ایجاد کے بعد جمیع کتب احادیث تک رسائی اتنی آسان اور تیزی سے ہو جاتی ہے کہ جو زمانہ قدیم ممکن ہی نہ تھی بلکہ دور حاضر میں ترقی کا ایک قدم اور آگے چل نکلا ہے وہ وہ آرٹیفیسل انٹیلیجس کی وجہ سے اب ہر سوال کا جواب فوری مل جاتا ہے اور وطن عزیز میں علامہ بنوری صاحب کا مدرسہ جدید خطوط پر استوار ہو چکا ہے کیونکہ اس مدرسہ نے اور اسلام-360 کی انتظامیہ نے اپنی ساری کتب دینیہ، صحاح ستہ اور دیگر مجموعہ کتب احادیث قرآن مجید اور جید کتب تفاسیر کمپیوٹر کمپوزنگ کر کے ایک بڑے سرور سے مربوط کردی گئیں ہیں اور جب کمپیوٹر سے کوئی دینی مسئلہ یا فتوی دریافت کیا جاتا ہے تو لمحے بھر میں کمپیوٹر سب مربوط کتب سے دقیق نتیجہ اخذ کرکے فوری اپنے شاشے یا کمپیوٹر سکرین پر ظاہر کر دیتا ہے جسے بذریعہ پرنٹر مدرسہ انتظامیہ اپنے مدرسہ کے پیڈ پیپر پر بہترین رسم الخط میں چھاپ دیتا ہے اور اسطرح جامع فتوی منٹوں میں تیار مل جاتا ہے۔
اپنے قارئین کرام کو باور کرانا چاہوں گا کہ اب کتابوں سے حوالہ جات اکٹھے کرنے اور مغز کھپانے کی قطعا” ضرورت نہیں۔

*روشن زمانہ*
یہ آرٹیفیسل انٹیلیجس سسٹم اب ہر مدرسے اور جید مفتیاں کرام کی ضرورت بنتا جا رہا ہے اور مستقبل قریب میں دین اسلام کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا بہت آسان ہو جائے گا اور یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ یہ کمپیوٹر اب جدید تدوین فقہ خود بخود کرسکے گا اور فقہ کی کتب میں جو سقم ہیں وہ سبھی قرآن و سنت کی عین مطابق دور ہو جائیں گے اور خالص دین محمدی پھر سے عوام الناس و عوام الخاص کی دسترس میں آیا چاہتا ہے۔

یہ وہی دین اسلام ہو گا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانے میں تھا

*صحاح ستہ کا حقیقی مطلب۔*
” حدیث کی وہ چھ کتابیں جو اسلام میں مشہور ہیں، محدثین کے مطابق وہ صحیح بخاری، صحیح مسلم، جامع ترمذی، سنن ابی داؤد، سنن نسائی، سنن ابن ماجہ ہیں۔ ان کتابوں میں حدیث کی جتنی قسمیں ہیں صحیح، حسن اور ضعیف، سب موجود ہیں اور ان کو صحاح کہنا تغلیب کے طور پر ہے(آپکی دلچسپی کے لئے یہ صحاح ستہ کی تعریف AI جنریٹر ہے)

فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے

تحقیق و تحریر:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

سرگودھا 12 اگست 2025

آرٹیفیسل انٹیلیجس
تدوین جدید فقہ حنفی