جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی ایچ کیو ہسپتال کے میٹنگ ہال میں پی ایم اے خوشاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا ۔جس کی صدارت چیئرمین
جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی ایچ کیو ہسپتال کے میٹنگ ہال میں پی ایم اے خوشاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا ۔جس کی صدارت چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پی ایم اے خوشاب ڈاکٹر ملک محمد وسیم زمان کہاوڑ نے کی ۔نظامت کے فرائض جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر ندیم آصف نے سرانجام دئیے۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت ڈاکٹر عنایت اللہ عامر نے کی حاصل کی۔
میٹنگ میں میڈیکو لیگل ڈاکٹرز کے ایشو، لیبر روم کے ڈاکٹرز کی ڈیوٹی روسٹر کے ایشوز پر تفصیلی بات کی گئی۔ شرکاءے اجلاس نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں سابق صدر پی ایم اے خوشاب ڈاکٹر فضل خان نیازی نے بھی معاملات سلجھانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔جس کے بعد چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی اور ایم ایس ڈاکٹر آصف احمد قاضی کے ساتھ بھی تفصیلی گفتگو کی گئی اور تمام ڈاکٹرز کے مطالبات رکھے گئے جن کو ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی آصف نے خوش اسلوبی سے سلجھایا اور مزید براں اس امر کی تاکید کی گئی کہ ہر ڈاکٹر اپنی ڈیوٹی پہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق موجود رہے گا اور ائندہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ہر شخص اپنے اقدام کا خود ہی جواب دہ ہوگا۔
اس موقع ینگ ڈاکٹرز اور سینیئر ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی جو کہ خوش آئند ہے۔