اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) قومی صحافت کی سرمایہء افتخار، محترمہ ناہید طالب کو پاکستان ٹیلی ویژن کی طرف سے حسن کارکردگی ایوارڈ کی
اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) قومی صحافت کی سرمایہء افتخار، محترمہ ناہید طالب کو پاکستان ٹیلی ویژن کی طرف سے حسن کارکردگی ایوارڈ کی عطائیگی ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ محترمہ ناہید طالب ریڈیو ایف ایم 95 پر “پنجاب رنگ ” پروگرام نہایت کامیابی سے چلا رہی ہیں اور سامعین کی ایک بہت بڑی تعداد اس خوبصورت پروگرام سے محظوظ ہوتی ہے ۔ اللہ تبارک و تعالی اکی ذات والا صفات نے میڈم ناہید طالب کو اعلیا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں اور وہ اپنی انہی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کا لاتے ہوئے اپنے شعبہ میں نامور ہوئی ہیں ۔