سکھر ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کی رپورٹ کے مطابق جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں سکھر میں ایک شاندار اور پرجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا
سکھر ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کی رپورٹ کے مطابق جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں سکھر میں ایک شاندار اور پرجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا، جسے “مارقۂ حق جشنِ آزادی” کا عنوان دیا گیا۔ اس موقع پر فیری ہوم میں لڑکیوں کے کراٹے ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا، جس میں کھلاڑیوں نے زبردست مہارت اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں شہریوں، کھیلوں کے شائقین اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کی میزبانی معروف کراٹے انسٹرکٹر کانچو محمد انیس خان اور فیری ہوم سکھر کی میڈم فرزانہ کھوسو نے کی، جبکہ اسپورٹس بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سوشل سوسائٹی سکھر کے اراکین نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منتظمین نے کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کے ضامن ہیں بلکہ نوجوان نسل میں نظم و ضبط، خود اعتمادی اور حب الوطنی کا جذبہ بھی پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لڑکیوں کو کھیلوں میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
شرکاء نے ایونٹ کو جشنِ آزادی کی تقریبات کا ایک یادگار حصہ قرار دیتے ہوئے منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ فیری ہوم کے احاطے میں فضا قومی نغموں، سبز ہلالی پرچموں اور خوشیوں کے نعروں سے گونجتی رہی