November 19, 2026

ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نوبل پرائز فلسطین و غزہ دو ریاستی موقف و غزہ میں جنگ رکوانے سے مشروط ہوگا،

IMG-20250811-WA0276

ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نوبل پرائز فلسطین و غزہ دو ریاستی موقف و غزہ میں جنگ رکوانے سے مشروط ہوگا،
ڈاکٹر شوکت علی شیخ/
سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ اورسیز برطانیہ
برمنگھم لندن(نثار محمد سے) امریکی صدرڈونلف ٹرمپ کو اس صدی کا سب بڑا نوبل انعام
ملنے کی امید،
فلسطین و غزہ دو ریاستی موقف اور غزہ میں جنگ رکوانے سے مشروط ہوگا ڈاکٹر شوکت علی شیخ/ سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ اورسیز برطانیہ،
انہوں نے برمنگھم برطانیہ کے ایک مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلسطین غزہ میں انکی امنگوں کے مطابق مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے غزہ میں امن قائم کرنے میں کامیاب ہوگیےاور اسکے ساتھ ساتھ کشمیروں کو بھی مودی سرکار سے آزادی دلانے میں کامیاب ہوگیے تو صدر ٹرمپ کو نوبل پرائز ملنے میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی،
میرے مطابق اورسیز پاکستانی اور دنیا میں امن کے خواہاں بھی ٹرمپ کو نوبل پرائز ملنے کی بخوشی حمایت کرینگے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور دنیا میں امن کا خواہاں ہے اور دنیا میں کہیں بھی ظلم و دہشتگردی ہورہی ہو تو پاکستان اسکی سختی سے مذمت کرتا ہے اور کمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری بہادر فوج ملک کے اندر اور ملک سے باہر امن کی ضمانت ہے، اس کا اعتراف گلوبلی کیا گیا ہے، خصوصاً امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اسکا اعتراف کرتے ہوئے ہماری بہادر فوج کےسربراہ فیلڈ مارشل جناب حاجی سید حافظ عاصم منیر صاحب کو وائٹ ہاؤس مدعو کرکے عزت دی اور پاکستان کی افواج کو سراہا اور یہ تاریخ میں پہلی بار کسی ملک کی فوج کے سربراہ کو یہ اعزاز ملا ہے جس سے مودی سرکار کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں،اس موقع پر کثیر تعداد میں پارٹی ممبران اور مختلف مکتبہ فکر کی شخصیات نے شرکت کی۔اپنے الفاظ کو سمیٹتے ہوئے ڈاکٹر شوکت علی شیخ کہا کہ بیرون ملک مقیم محب وطن پاکستانی اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، آسکے ساتھ ساتھ اپنے قائد جناب چوھدری شجاعت حسین صاحب کی صحتیابی کے لئے دعائے خیر بھی مانگی گئی اور آنے والے مہمانوں کی روایتی کھانوں سے تواضع کی گئی، ملک کے لئے بھی دعائے خیر مانگی گئی اور 14 اگست کے حوالے سے سب کو مبارکباد پیش کی