November 2, 2026

بہاولنگر (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈویژنل کاٹن ایکسپرٹ گروپ کا بہاولپور، حاصلپور،مروٹ،فورٹ عباس اور بہاولنگر کے مختلف علاقوں کا دورہ بارشوں کے کپاس پر اثرات کا جائزہ لیا اورکاشتکاروں کوفنی رہنمائی فراہم کی

20240804_211635

بہاولنگر (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈویژنل کاٹن ایکسپرٹ گروپ کا بہاولپور، حاصلپور،مروٹ،فورٹ عباس اور بہاولنگر کے مختلف علاقوں کا دورہ بارشوں کے کپاس پر اثرات کا جائزہ لیا اورکاشتکاروں کوفنی رہنمائی فراہم کی
بارش کے بعد یوریا 2 کلو گرام، پوٹاشیم نائٹریٹ 200 گرام، بورک ایسڈ (%17) 300 گرام، زنک سلفیٹ (%33) 250 گرام اور میگنیشیم سلفیٹ 300 گرام کو 100 لٹر صاف پانی میں حل کر کے ایک ہفتہ کے وقفہ سے 2 بار سپرے کریں۔ ڈائریکٹر زراعت توسیع بارش کے بعدنمی بڑھنے سے سبز تیلے کا حملہ زیادہ ہو سکتا ہے، کاشتکار پیسٹ سکاؤٹنگ پر توجہ دیں،محمد جمیل غوری
بہاولپور(  )محکمہ زراعت توسیع، پیسٹ وارننگ،ریسرچ اور اکیڈیمیا کے ماہرین پر مشتمل ڈویژنل کاٹن ایکسپرٹ گروپ کا بہاولپور، حاصلپور، مروٹ، فورٹ عباس اور بہاولنگر کے مختلف علاقوں کا دورہ۔دورہ کا مقصد حالیہ بارشوں کے فصل کپاس پر اثرات کا جائزہ لینا اور فصل پر کیڑوں و بیماریوں کے حملہ کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے موقع پر مشاورت سے کاشتکاروں کوفنی رہنمائی فراہم کرنا تھا تاکہ موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر بہتر مینجمنٹ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکے۔ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد جمیل غوری کی سربراہی میں زرعی ماہرین نے فصل کی پیسٹ سکاوٹنگ کی۔ضرررساں و فائدہ مند کیڑوں کی تعداد کو چیک کیا۔کاشتکاروں سے فصل بارے آگاہی حاصل کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد جمیل غوری نے کہا کہ کاشتکارمون سون کی بارشوں کے دوران کپاس کی بہتر نگہداشت کے لئے فصل میں زیادہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں کیونکہ اس سے پودوں کی جڑوں کے سانس لینے اور خوراک بننے کا عمل رک جاتا ہے جس کی وجہ سے گڈیاں اور چھوٹے ٹینڈے گرنا شروع ہو جاتے ہیں اور پیداوار متاثر ہوتی ہے۔ بارش کا پانی کھیت میں 48 گھنٹے سے زیادہ کھڑا رہنے سے پودے مرجھا نا شروع ہو جاتے ہیں اس لیے پانی کے نکاس کا فوری بندو بست کریں یا فصل میں کھڑے پانی کو کسی خالی نچلے کھیت میں نکال دیں۔ اگر کھیت سے پانی نکالنا ممکن نہ ہو تو کھیت کے دونوں کناروں پر تقریباً 10 فٹ لمبا، 6 فٹ چوڑا اور 5 فٹ گہرا گڑھا کھود لیں تا کہ بارش کا پانی ان گڑھوں میں جمع کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ بارش کے بعد یوریا 2 کلو گرام، پوٹاشیم نائٹریٹ 200 گرام، بورک ایسڈ (%17) 300 گرام، زنک سلفیٹ (%33) 250 گرام اور میگنیشیم سلفیٹ 300 گرام کو 100 لٹر صاف پانی میں حل کر کے ایک ہفتہ کے وقفہ سے 2 بار سپرے کریں۔ فصل کی حالت دیکھ کر وتر آنے پر ایک بوری یوریا یا امونیم نائٹریٹ (CAN) فی ایکڑ ریجر کے ساتھ استعمال کریں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بارش کے بعد زیادہ نمی کی وجہ سے سبز تیلے کا حملہ زیادہ ہو سکتا ہے اس لیے کاشتکار کپاس کی پیسٹ سکاؤٹنگ پر توجہ دیں اور کیڑوں کا حملہ نقصان کی معاشی حد سے زیادہ ہو تو سفارش کردہ زرعی زہروں کا سپرے کریں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکڑ محمد اشفاق سمیے دیگر بھی موجود تھے۔
0-0-0-0-0

You may have missed