سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا نیوز سکھر۔پاکستان میڈیا کونسل ضلع سکھر کے زیر اہتمام پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی صدر مہر حمید انور
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا نیوز
سکھر۔پاکستان میڈیا کونسل ضلع سکھر کے زیر اہتمام پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی صدر مہر حمید انور کی مرحومہ والدہ ماجدہ کے سلسلے میں ایک تعزیتی اجلاس و ایصال ثواب کی دعائیہ تقریب ام المدارس جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر
ممتاز عالم دین شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی ابراھیم قادری نے خصوصی شرکت فرمائی تقریب میں قرآن خوانی کا اہتمام کیاگیا اور آخر مفتی محمد ابراہیم قادری اجتماعی دعا فرمائی۔اس موقع پر تنظیمات اہلسنت کے چیئرمین مشرف محمود قادری،تنظیم پاکستانی کے ڈاکٹر سعید اعوان،
پاکستان میڈیا کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری حاجی محمد ریاض کھوکھر ضلع سکھر کے شیخ عدنان،محمد عمران مغل،سینئر کیمرا مین محمد اشفاق کھوسو،مولانا محمد افضل حسینی و دیگر موجود تھے