October 14, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

Screenshot_2025-08-07_073724

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *09 اگست 2025 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨(1) لاہور میں ایک شخص نے 90 سالہ بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ لیں، ویڈیو وائرل

🚨(2) پاکستان سے دُرگت بننے کے 3 ماہ بعد بھارتی ائیر چیف کا بوکھلایا ہوا بیان سامنے آگیا، 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ

🚨(3) دونوں ممالک اپنے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کرالیں، وزیر دفاع کا بھارت کو چیلنج

🚨(4) خواجہ آصف نے بھارتی ایئرچیف کے دعوؤں کو غیرحقیقی اور بے موقع قرار دیدیا

🚨(5) فورسز کا ژوب میں کلیئرنس آپریشن، مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج جہنم واصل

🚨(6) امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارتی طیارے گرائے جانے کی تصدیق کر دی

🚨(7) دشمن خطے میں خانہ جنگی چاہتا، مل کر ناکام بنائیں گے: سرفراز بگٹی

🚨(8) پاکستان کا آذربائیجان، آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کا خیرمقدم

🚨(9) 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مزید دو مقدمات کا فیصلہ محفوظ، 11 اگست کو سنایا جائے گا

🚨(10) شجاع آباد: داماد سے رنجش پر باپ نے 27 سالہ بیٹی، 2 نواسوں اور 1 نواسی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا

🚨(11) ٹرمپ نے ایک اور جنگ رُکوا دی، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کرا دیا

🚨(12) گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر پاور منصوبے کی منظوری

🚨(13) ملک میں کوئی آواز ایسی نہیں جو عوامی مسائل پر بات کرسکے: حافظ نعیم

🚨(14) وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، ‘فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو’ کا دعوت نامہ پیش کیا

🚨(15) سرکاری حج سکیم 2026 کیلئے درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل، 71 ہزار سے زائد درخواستیں جمع

🚨(16) کراچی بارہویں جماعت پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان، تینوں پوزیشن طالبات نے حاصل کیں

🚨(17) ٹوبہ ٹیک سنگھ: کھیتوں میں گھسنے پر بھینس کی ٹانگیں توڑ دی گئیں، ملزمان گرفتار

🚨(18) اسپین کی تاریخی مسجد قرطبہ میں آگ لگ گئی

🚨(19) نہر کنارے کپڑے دھونے والی خاتون کو مگرمچھ نے گھسیٹ لیا، شوہر نے جبڑے سے بیوی کو نکال لیا

🚨(20) سابق وزیراعظم نے تحفے میں ملاسونےکا لوٹا پیتل سے تبدیل کیا: فیاض چوہان کے سنگین الزامات

🚨(21) راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں نامزد 6 ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

🚨(22) پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا فائنل

🚨(23) 9 مئی مقدمات، عمران خان کی 8 اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

🚨(24) عامر خان نے مجھے ایک سال تک گھر میں بند رکھا: بھائی فیصل خان کا انکشاف

🚨(25) واٹس ایپ نے لاکھوں اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے، یہ کونسے اکاؤنٹس تھے؟

🚨(26) بھارت سے تجارتی جنگ: ٹرمپ نے امبانی کی ریفائنریز کو ہدف بنالیا: امریکی جریدہ

🚨(27) حافظ آباد، حالیہ بارشوں سے پاسکو کے گوداموں میں ذخیرہ کروڑوں روپے مالیت کی گندم خراب ہوگئی

🚨(28) تحریک انصاف نے اپنے ارکان کی رکنیت معطلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

🚨(29) تھرپارکر: آر او پلانٹس فنڈز میں 15 کروڑ سے زائد کی خردبرد، 2 ایگزیکٹو انجینئرز برطرف

🚨(30) ترکیہ میں جنیفر لوپیز کو مشہور اسٹور میں داخلے سے روکنے کی وجہ سامنے آگئی

🚨(31) بھلوال میں 4 بہنوں نے زہریلی گولیاں کھالیں، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

🚨(32) امریکی جریدے نے ٹرمپ اور مودی کے بگڑتے تعلقات کی اصل وجوہات بتا دیں

🚨(33) جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ کیس: عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستیں خارج

🚨(34) اسلاموفوبیا؛ ہسپانوی شہر میں مذہبی تہواروں اور تقریبات پر پابندی لگادی گئی

🚨(35) کراچی میں رواں سال کے 7 ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 546 شہری جاں بحق

🚨(36) پاک افغان بارڈر پر قبائل کا دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کو علاقہ بدر کرنے کا اعلان

🚨(37) اراکین پنجاب اسمبلی ایک سال میں 15 کروڑ روپے کی بجلی اڑا گئے

🚨(38) کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

🚨(39) پاکستان، تاجکستان کی مشترکہ مشقیں، پاک فوج کی لائٹ کمانڈو بٹالین ٹیموں نے حصہ لیا

🚨(40) نیب نے 6 ماہ کے دوران 547 ارب روپے سے زائد لوٹی گئی رقوم ریکور کیں

🚨(41) خاتون سے زیادتی کا الزام، مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی کی ضمانت سے متعلق بیان جاری کردیا

🚨(42) غ_ز_ہ پر قبضہ کرنے نہیں اسے حماس سے آزاد کرانے جارہے ہیں: اس را_ئیلی وزیراعظم

🚨(43) 5 ماہ بعد خلاباز زمین پر واپسی کیلئے خلائی اسٹیشن سے روانہ

🚨(44) ہانیہ کی عاصم کے کانسرٹ میں شرکت، میرب کے بھائی کی ذومعنی انسٹا اسٹوری وائرل

🚨(45) فیکٹ چیک: بلوچستان حکومت کا موبائل ڈیٹا 31 اگست تک معطل کرنے کا خط اصلی ہے

🚨(46) وزیراعظم کی آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدہ کرانے پر امریکی صدر کے کردار کی تعریف

🚨(47) اپنی سرزمین پر امریکی فوجی کارروائیاں قبول نہیں، میکسیکن صدر نے ٹرمپ کی تجویز مسترد کردی

🚨(48) منشیات فروشی میں ملوث بڑے نام پکڑے گئے، اگلی مہم گٹکا، ماوا پر ہوگی: آئی جی سندھ

🚨(49) اس را_ئیلی کابینہ کا فیصلہ خطے میں امن کے کسی بھی امکان کو ختم کردے گا: وزیراعظم

🚨(50) عمران کے بیٹوں کیلئے سیاست اور تحریک کی سربراہی آسان کام نہیں: رانا ثنااللہ

🚨(51) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز کاروباری ہفتہ، ہر دن نئی بلند ترین سطح بنی

🚨(52) شیر افضل مروت پی ٹی آئی کا حصہ نہیں: سلمان اکرم کا دو ٹوک بیان

🚨(53) اراکین سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل منظور

🚨(54) ملتان: نانا نے زمین کے تنازع پر بیٹی اور تین نواسے نواسیوں کو قتل کردیا

🚨(55) مریم نواز کا اصلاحاتی ایجنڈا، ن لیگ میں اندرونی سطح پر مبینہ کشیدگی کا سبب بننے لگا

🚨(56) زرتاج گل کی سزا کیخلاف اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا

🚨(57) مگر مچھ کا خاتون پر حملہ، گھسیٹ کر نہر میں لے گیا، شوہر نے بازیاب کرایا

🚨(58) پاکستان تاجکستان کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق اختتام پذیر

🚨(59) کراچی بورڈ کا انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں بازی لے گئیں

🚨(60) ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کا فیصلہ نواز شریف کریں گے: عظمیٰ بخاری

🚨(61) اسحاق ڈار کا آئندہ ہفتے کے اختتام پر برطانیہ کا دورہ شیڈول

🚨(62) لاہور میں موسلا دھار بارش، لیسکو فیڈرز ٹرپ کر گئے، بجلی معطل

🚨(63) پنجاب: گندم کے کاشتکاروں کیلئے 100 ارب کے بلاسود قرض اور ٹارگٹڈ سبسڈی کی تجویز

🚨(64) این اے 129 ضمنی الیکشن: حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل

🚨(65) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دیدی

🚨(66) آئی پی ایل دنیا کی سب سے زیادہ انٹرٹینگ ٹی 20 لیگ، پی ایس ایل کا دوسرا نمبر