October 14, 2026

لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) قدیم قومی اخبار روزنامہ مشرق نے اپنے ڈیجیٹل میڈیا کا آغاز کر دیا ۔ یہ پراجیکٹ گروپ ایڈیٹر اشرف سہیل کی زیر نگرانی شروع ہوا ہے ۔

IMG-20250810-WA0065

لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) قدیم قومی اخبار روزنامہ مشرق نے اپنے ڈیجیٹل میڈیا کا آغاز کر دیا ۔ یہ پراجیکٹ گروپ ایڈیٹر اشرف سہیل کی زیر نگرانی شروع ہوا ہے ۔
صحافیوں، کالم نگاروں اور ادیبوں کی تنظیم “پہچان” کے معزز اراکین کو روزنامہ مشرق کے دفتر میں ایک پُر وقار ظہرانے پر مدعو کیا گیا ۔اس موقع پر مشرق ڈیجیٹل کا باقاعدہ افتتاح سینیئر تجزیہ کار اور روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمٰن شامی نے کیا اور سٹی 42 کے گروپ ایڈیٹر نوید چودھری نے دعا کروائی ۔
اردو پوائنٹ کے ملٹی میڈیا ہیڈ شاید نذیر چودھری ، روزنامہ سرزمین کے چیف ایڈیٹر صفدر علی خاں اور ایڈیٹر فہد صفدر ، سینیر اداکار و دانشور کاشف محمود ، زبیح اللہ بلگن ، عامر ہاشم خاکوانی اور خالد ارشاد صوفی سمیت دیگر سینیئرز اور قومی صحافت کے سرمایہء افتخار سید بدر سعید بھی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے سید بدر سعیدنے احباب کو پریس کلب کے آئین میں ہونے والی حالیہ ترمیم اور ڈیجیٹل میڈیا پالیسی سے آگاہ کیا اور انہوں نے اشرف سہیل اور مشرق ڈیجیٹل کی پوری ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔