October 13, 2026

میلسی (بیو رو چیف )یومِ آزادی کے موقع پر میلسی کی سماجی شخصیت اشفاق احمد کاٹن بروکر میلسی کا پیغام

IMG-20250810-WA0058

میلسی (بیو رو چیف )یومِ آزادی کے موقع پر میلسی کی سماجی شخصیت اشفاق احمد کاٹن بروکر میلسی کا پیغام

“یومِ آزادی محض ایک خوشی کا دن نہیں، بلکہ یہ ہمیں ان لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے بزرگوں نے اس پاک وطن کے حصول کے لیے پیش کیں۔ لاکھوں جانوں کا نذرانہ، بے شمار ماؤں بہنوں کی عصمتوں کی حفاظت کے لیے کی گئی جدوجہد، اور ہر قربانی کا مقصد ایک آزاد اسلامی ریاست کا قیام تھا۔

ہم قائدِاعظم محمد علی جناح کی بے مثال قیادت اور انتھک محنت کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے عزم، ایمان اور اتحاد کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک منزل پر اکٹھا کیا۔ آج ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ایمانداری، محنت اور قربانی کے جذبے کو زندہ رکھیں، تاکہ آنے والی نسلیں بھی اس آزادی کے ثمرات سے فیضیاب ہوں۔

آئیں، ہم سب مل کر عہد کریں کہ پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ یہی ہمارے شہداء اور قائد کا ہم پر حق ہے، اور یہی حقیقی جشنِ آزادی ہے۔”