November 17, 2026

مانچسٹر پولیس نے حیدر علی کو گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا کردیا

Screenshot_2025-08-07_073724

مانچسٹر پولیس نے حیدر علی کو گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا کردیا

قومی کرکٹر حیدر علی کی مانچسٹر میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہائی ہوگئی، ان پر خاتون سے مبینہ زیادتی کا الزام ہے۔

پولیس نےحیدر علی کو دو ہفتے بعد دوبارہ طلب کیا ہے اور تاحال ان کے برطانیہ چھوڑنے پر پابندی عائد ہے۔

پی سی بی نے کرکٹر حیدر علی کو معطل کر دیا

واضح رہے کہ یہ واقعہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹر حیدر علی کو معطل کردیا ہے اور بورڈ کا کہنا ہے کہ انہیں مکمل قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔

پی سی بی نے بتایا ہے کہ حیدر علی کے خلاف قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انضباطی کارروائی پر غور کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے خاتمے تک پی سی بی مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کرے گا