November 17, 2026

قصور تھانہ الہ آباد میں لڑکے کو ناجائز تھپڑ مارنے کا معاملہ، ڈی پی او قصور نے دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے کلوز لائن کر دیا

IMG-20250809-WA0222

قصور
تھانہ الہ آباد میں لڑکے کو ناجائز تھپڑ مارنے کا معاملہ، ڈی پی او قصور نے دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے کلوز لائن کر دیا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبہ الہ آباد کے تھانہ الہ آباد کے رہائشی محمد عدنان کی ویڈیو وائرل ہوئی
ویڈیو میں عدنان نے دو پولیس اہلکاروں سب انسپکٹر سلیم اور کانسٹیبل راشد گل پر تھپڑ مارنے کا الزام عائد کیا ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی چونیاں کو انکوائری کے احکامات جاری ہے
ڈی پی او قصور نے انکوائری میں الزام ددست ثابت ہونے پر دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے کلوز لائن کر دیا
ڈی پی او قصور کے مطابق محکمانہ کاروائی کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن کو ریگولر انکوائری کے بھی احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں محکمہ پولیس ڈسپلن فورس ہے اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں
بیگناہ شہریوں کیساتھ بدتمیزی اور تشدد کرنے والے اہلکار کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات