ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) شہر اور گردونواح میں بھکاریوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ۔ بازاروں، مساجد کے باہر، چوک چوراہوں اور دکانوں
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) شہر اور گردونواح میں بھکاریوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ۔ بازاروں، مساجد کے باہر، چوک چوراہوں اور دکانوں پر بھکاریوں کی موجودگی شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بھکاری نہ صرف دکانداروں اور گاہکوں کو تنگ کرتے ہیں بلکہ بعض اوقات اصرار اور بدتمیزی سے پیش آتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بڑھتے ہوئے مسئلے پر فوری ایکشن لے کر بھکاری مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ شہری سکون سے خریداری اور روزمرہ امور انجام دے سکیں۔