سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب کے ایک اور قابل فخر سپوت کا اعزاز ، انسپکٹر ایف بی آر سرگودھا ملک محمد وسیم جسرا کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ عطا
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب کے ایک اور قابل فخر سپوت کا اعزاز ، انسپکٹر ایف بی آر سرگودھا ملک محمد وسیم جسرا کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ عطا ، عوامی ،سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔
کمشنر ایف بی آر سرگودھا ڈویژن راجہ بابر نواز خان نے انسپکٹر ایف بی آر سرگودھا ملک محمد وسیم جسرا کو بہترین کارکردگی پر تعریفی
سرٹیفکیٹ سے سرفراز کیا۔ ملک محمد وسیم جسرا کا تعلق تحصیل نور پورتھل کے گاؤں پیلووینس تھل سے ہے ۔ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے آپ کو اعلی ا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں ۔ موصوف انتہائی ہردلعزیز ،پروقار، ملنسار، بردبار،خوش گفتار، خوش لباس، ہنس مکھ اور معاملہ فہم شخصیت کے مالک ہیں ۔ سادگی اور عاجزی ان کی شخصیت کا طرہء امتیاز ہے ۔ آپ جسرا فیملی کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں ۔ سرگودھا میں تعیناتی سے قبل آپ ایف بی ار ڈیپارٹمنٹ میانوالی کے لیے بھی گرا نقدر خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔ تفویض کردہ فرائض منصبی میں پرخلوص اور پورے انہماک کے ساتھ مگن رہنے کی وجہ سے اپنے ڈیپارٹمنٹ کے ارباب بست و کشادکے منظور نظر ہیں اور بہترین فرض شناسی کی وجہ سے نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ انسپکٹر ایف بی آر سرگودھا ملک محمد وسیم جسرا کا کہنا ہے کہ میری پے درپے شاندار کامیابیاں اللہ تبارک و تعالی اکے خصوصی فضل و کرم، والدین کی دعاؤں اور میرے اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کی مرہون منت ہیں ۔ انشاءاللہ اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ براء ہو کر ملک و ملت کی خدمت کے لیےہرگز کوئی دقیقہ و گزاشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اس محکمانہ عزت افزائی پر کمشنر ایف بی آر سرگودھا ڈویژن جناب راجہ بابر نواز خان کا صمیم قلب سے سپاس گزار ہوں انشاءاللہ ان کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے مزید بہترین محکمانہ کارکردگی کے لیے بھرپور طریقے سے کوشاں رہوں گا ۔