November 17, 2026

*پاکستانی توشہ خانہ کو آباد کرنے والے اور لٹیرے* جمعہ 08 اگست 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Screenshot_2025-08-07_073724

*پاکستانی توشہ خانہ کو آباد کرنے والے اور لٹیرے*

جمعہ 08 اگست 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

توشہ خانہ فارسی زبان کا لفظ ہے جس کا لفظی ترجمہ “خزانہ خانہ” ہے۔

مسلمان مغل حکمرانوں کے ہاں ہندوستان میں، توشہ خانہ ایک ایسی جگہ تھی جہاں شہزادے تحفے اور عزت کے نشانات جو انھیں ان کی نسل کے لیے ملتے تھے، ذخیرہ کرتے تھے. ایسی اشیاء کا ذخیرہ جن کی اصلیت اور رسیدیں ان کی حیثیت اور عزت کو مجسم کرتی تھیں۔

پاکستان میں توشہ خانہ 1974ء میں تشکیل دیا گیا پاکستان کی کابینہ ڈویژن کے زیر کنٹرول یہ ایک سرکاری ملکیت کا محکمہ ہے۔ اس کا بنیادی مقصد ان تحائف کو بحفاظت رکھنا ہے جو اراکین پارلیمنٹ، وزراء، خارجہ سیکرٹریوں، صدور اور وزراء اعظم دوست ممالک سے وقتا” فوقتا” وصول کرتے رہتے ہیں

4 ستمبر 1954 کوپاکستان کے پہلے وزیراعظم جناب لیاقت علی خان صاحب کی اہلیہ بیگم رعنا لیاقت علی خان نے ہالینڈ میں پاکستان کی سفیر کا عہدہ سنبھالا۔ ان کی اس تقرری کا اعلان 10 جون 1954 کو کیا گیا تھا۔ بیگم رعنا لیاقت علی خان پاکستان کی پہلی خاتون تھیں جنہیں سفیر کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔
یہاں اس بات کا ذکر بے محل نہ ہو گا کہ چونکہ اس وقت تک پاکستان کو جمہوری حیثیت حاصل نہیں ہوئی تھی اس لیے ہالینڈ میں بیگم رعنا لیاقت علی خان کی تقرری ملکہ الزبتھ دوئم کے دستخطوں سے عمل میں آئی تھی۔ یوں ایک خاتون (ملکہ الزبتھ دوئم) نے دوسری خاتون (بیگم رعنا لیاقت علی خان) کو تیسری خاتون (ملکہ جولیانہ آف ہالینڈ) کے ملک میں سفیر مقرر کیا تھا۔

بیگم رعنا لیا قت علی خان ایک طویل عرصے تک ہالینڈ میں پاکستان کی سفیر رہیں۔ اپنی اس سفارت کاری کے دوران انہیں ڈین آف ڈپلومیٹک کور کا اعزاز بھی عطا ہوا۔
نہایت قابل خاتون ہونے کے ناطے بیگم رعنا لیاقت علی خان کے گہرے دوستانہ تعلقات ملکہ جولیانہ آف ہالینڈ سے ہو گئے تھے اور اکثر شام کے وقت اور اتوار کو چھٹی والے دن بیگم رعنا لیاقت علی خان اور ملکہ جولیانہ آف ہالینڈ مل کے Chess یعنی شطرنج کھیلتی تھیں اور اکثر آپس میں مقابلہ بڑا دلچسپ اور کانٹے دار ہو جایا کرتا تھا ایک روز بازی بڑی الجھ گئی اور ملکہ جولیانہ آف ہالینڈ نے بیگم رعنا لیاقت علی خان کو چیلنج کیا اور کہا کہ بیگم صاحبہ اگر آپ آج جیت گئیں تو میں اپنا یہ محل آپکو دے دونگی اور حسن اتفاق یہ ہوا کہ بیگم رعنا لیاقت علی خان اس دن یہ گیم جیت گئیں تو ملک جولیانہ نے کہا کہ بیگم رعنا میں کل اس محل کے کاغذات آپکے نام تفویض کر دونگی اس پر بیگم رعنا لیاقت علی خان نے کہا کہ ملکہ آپ یہ محل میرے نام نہ کریں بلکہ یہ میرے ملک پاکستان کے نام کر دیں اور اس طرح ملکہ جولیانہ آف ہالینڈ نے ہالینڈ کا یہ محل پاکستان کے نام کر دیا اور بیگم رعنا لیاقت علی خان نے اس محل میں پاکستان ایمبیسی قائم کر دی اور یاد رہے کہ آج بھی پاکستان ایمبیسی ہالینڈ اسی محل میں کام کر رہی ہے۔

بیگم رعنا لیاقت علی خان زندہ باد پاکستان ہمیشہ زندہ پائندہ باد۔
یقینا” یہ بیگم رعنا لیاقت علی خان کا پاکستان پر ہمیشہ کے لئے احسان تھا بلکہ مجھے کہنے دیجئے کہ بیگم رعنا لیاقت علی خان کا یہ صدقہ جاریہ ہے اور رہتی دنیا تک رہے گا
سورہ کہف آہٹ نمبر 30 میں فرمان ربانی ہے کہ

*اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اِنَّا لَا نُضِیۡعُ اَجۡرَ مَنۡ اَحۡسَنَ عَمَلًا ﴿ۚ۳۰﴾*

ترجمہ:
بے شک وہ لوگ جو ایمان لائے اور انھوں نے نیک اعمال کیئے،
بے شک ہم اس کا اجر ضائع نہیں کرتے۔ (القرآن)

محترمہ بیگم رعنا لیاقت علی خان کا پاکستان پر ایک اور احسان بھی ہے اور میں مناسب سمجھتا ہوں کہ اسے بھی آج قوم کو یاد کراتاچلوں۔
وہ یہ پاکستان بننے سے پہلے ان کا دہلی میں ایک عالیشان مکان تھا جب پاکستان بن گیا تو محترمہ بیگم رعنا لیاقت علی خان نے وہ مکان بھی پاکستان کو ہبہ کر دیا تھا اور اس عمارت میں بھی پاکستان کی پہلی ایمبیسی بنا دی
اور یاد رہے کہ اسی عمارت میں آج بھی پاکستانی ایمبیسی کام کر رہی ہے

*حرف آخر*
*پاکستان کے ایک تو وہ محب الوطن اور مخلص لیڈر تھے اور ایک آج کے توشہ خانہ کی گھڑیاں اور قیمتی زیور بیچ کر جیبیں بھرنے اور لوٹنے کھسوٹنے والے نام نہاد لیڈر ہیں*

*فرق صاف ظاہر ہے*

*الدعاء*
اے رب کائنات اس عظیم محب الوطن خاتون کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دینا اور اس کے درجات کو بلند فرمانا کیونکہ ویسے بھی یہ ایک شہید ملت کی بیوہ تھیں اور اسکا ایک اور روشن مثال قدم وہ یہ کہ محترمہ بیگم رعنا لیاقت علی خان نے جناب شہید ملت سے شادی سے پہلے عسائیت سے تائب ہو کر حلقہ بخوش اسلام ہوئیں تھیں۔

یا اللہ ہمارے لیڈروں کو وطن عزیز کا مخلص بنا دے تاکہ قوم بحر تلاطم سے نکلے اور قوم ترقی کرے۔

آمین یا رب العالمین

ایک مخلص سینئر سٹیزن
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Cell: 03008604333 &
03368604333