November 17, 2026

جشنِ آزادی، وطنِ عزیز سے محبت کے اظہار کا دن ہے: میاں کاشف ثناء

Screenshot_2025-08-07_073724

جشنِ آزادی، وطنِ عزیز سے محبت کے اظہار کا دن ہے: میاں کاشف ثناء
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ملک کی ترقی، قانون کی پاسداری اور شجرکاری سے ہی آزادی کا اصل حق ادا ہو سکتا ہے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد نےکہا ہے کہ جشنِ آزادی صرف تقریبات، جھنڈیوں اور آتش بازی تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ یہ دن درحقیقت اپنے پیارے وطن پاکستان سے اظہارِ محبت کا ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں 14 اگست کے دن یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم وطن کی بہتری، عوام کی فلاح، اور آئین و قانون کی پاسداری کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔ آزادی کی قدر وہی لوگ جانتے ہیں جنہیں یہ نعمت حاصل نہیں، اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اس نعمت کا شکر ادا کرتے ہوئے ملک کی ترقی، صفائی، شجرکاری اور باہمی اتحاد کے ذریعے ایک مثبت اور خوشحال معاشرہ قائم کریں۔
انہوں نے نوجوانوں کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ملک سے محبت صرف نعروں سے نہیں، بلکہ عملی خدمت اور دیانتداری سے ظاہر ہوتی ہے۔