جھنگ ( منیر حسین چدھڑ سے) محکمہ فشریز کے عملہ کی کرپشن کی خبر اور اعلیٰ حکام کو کاروائی کی درخواست دینے پر مجھے جان سے مارنے اور ناجائز
جھنگ ( منیر حسین چدھڑ سے) محکمہ فشریز کے عملہ کی کرپشن کی خبر اور اعلیٰ حکام کو کاروائی کی درخواست دینے پر مجھے جان سے مارنے اور ناجائز مقدمہ درج کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں میری داد رسی کی جائے شہری میڈیا کے آگے رو پڑا اعلیٰ حکام نوٹس لیں شہری محمد ریاض تفصیلات کے مطابق ملہوانہ موڑ بھکر روڈ پر واقع سرکاری مچھلی فارم پر محکمہ فشریز کے عملے کے خلاف شہری کی جانب سے 19 کروڑ کی کرپشن ہڑپ کرنے کی خبر اور کاروائی کے لیے اعلیٰ حکام کو تحریری درخواستیں دے رکھی تھی جس کی بناء پر محکمہ فشریز کی پشت پناہی کرنے والے مختلف سرکاری اداروں اور با اثر افراد کی سائل کو دھمکیاں حراساں اور پریشان کیا جا رہا ہے جس پر سائل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ فشریز کے عملے نے مبینہ ملی بھگت کر کے کروڑوں روپے ہضم کرنا چاہتے ہیں جس سے محکمہ فشریز کے قریبی ساتھی اور با اثر افراد مجھے ڈرا دھمکا کر میری درخواست پر اثرانداز ہو رہے ہیں با اثر افراد سے مجھے دھمکیاں دلوائی جارہی ہیں کہ اگر باز نہ آیا تو ایسی سزا دیں گے کہ ساری زندگی یاد رکھے گا شہری نے ڈی پی او جھنگ ،ار پی او فیصل آباد ،ائی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ میں غریب آدمی ہوں میری داد رسی کی جائے اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے با اثر افراد اور محکمہ فشریز کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے