November 17, 2026

جوہرآباد( راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر اور ڈی پی او خوشاب عمارہ شیرازی کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ

IMG-20250807-WA0273

جوہرآباد( راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر اور ڈی پی او خوشاب عمارہ شیرازی کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس منقعد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالستار خان، اے سی خوشاب چوہدری ضیاءاللہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسر، سپیشل برانچ، سکیورٹی برانچ، سی ٹی ڈی، سول ڈیفنس، کسٹم، ٹریفک پولیس ،پنجاب ہائی وے، این سی ایچ ڈی آفیسر سمیت دیگر محکموں کے افسران شریک ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ساجد منیر کلیار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالستار خان نے ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہڈالی میں پٹرول پمپ اور ڈیمپنگ سٹور پر کاروائی کرتے ہوئے 40ہزار غیر قانونی پٹرول وڈیزل برآمد ہونے پر پمپ کو سیل کر دیا گیا، کسٹم آفیسر سرگودہا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے بتایاکہ سیل شدہ پٹرول پمپوں کی ڈیمپنگ پوائنٹ کی سیل کو توڑا گیا اس طرح کا معاملہ پہلے پیش آ چکا ہے پولیس حکام اس معاملے پر بروقت کاروائی کی اور متعلقہ افراد کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لائی گئی ،کسی کو غیر قانونی پٹرول وڈیزل فروخت کرنے کی اجازت نہیں۔ انہوں نےکہاکہ غیر قانونی پٹرول پمپوں پر سمگل شدہ پٹرول ،ڈیزل ایل پی جی وغیرہ کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے۔ٹریفک پولیس آفیسر نے گاڑیوں کے چالان ،واپڈا آفیسر نے بجلی چوری اور بجلی کے ڈیفالٹر کے خلاف کاروائی اور وصولیوں کے حوالے سے اجلس کو آگاہ کیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ستھرا پنجاب نے ضلع خوشاب میں جاری صفائی ستھرائی کے حوالے سے بریفنگ اور تحریری رپورٹ پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ہدایت کی کہ تمام محکموں کے افسران آپس میں روابط بڑھائیں اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ٹارگٹڈ کاروائی کریں غیر قانونی پٹرول پمپوں ،تیل ایجنسیوں اور اسمگل شدہ اشیاء بیچنے والوں کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔