ایکس ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم بطور میرٹ پسند و دبنگ پولیس آفیسر خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
ایکس ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم بطور میرٹ پسند و دبنگ پولیس آفیسر
خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
کسی بھی علاقہ میں دیانتدار فرض شناس اور باکردار افسران کی تعیناتی علاقہ کی خوش قسمتی تصور کی جاتی ہے ۔ اس حوالے سے ضلع خوشاب کا شمار پنجاب کے ان خوش قسمت اضلاع میں ہوتا ہے جہاں اس کے قیام سے لے کر اج تک جتنے بھی پولیس افسران کی تعیناتی ہوئی وہ اپنی سوچ اور کردار کے تمام پہلوؤں میں ممتاز نظر آتے ہیں ۔ جب ہم ضلع خوشاب میں تعینات ہونے والے پولیس کے ضلعی سربراہان کی فہرست پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں ہردلعزیز دبنگ پولیس آفیسر جناب توقیر محمد نعیم کا نام نمایاں نظر آتا ہے ۔ بلا شبہ آپ کی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلی ا خداداد صلاحیتیں مسلمہ ہیں اور آپ پولیس کا سرمایہ ء ءافتخار ہیں ۔آپ نے جب بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کا قلمدان سنبھالا ،ہاں سے ٹرانسفر ہونے تک آپ شب و روز عوامی ریلیف کے لیے بھرپور کوشاں نظر آءے۔ یہ آپ کی بہترین حکمت عملی تھی کہ آپ نے پولیس اور عوام کے مابین فاصلے کم کرنے کے لیے پولیس عوام رابطہ مہم شروع کی ۔ آپ کی زیر نگرانی تھانہ سطح پر اور مساجد میں کھلی کچہریوں کے انعقاد سے شہریوں کے مسائل حل ہو ءے اور اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے آپ کی اس حکمت عملی کے طفیل آج پولیس اور شہری جرائم کی بیخ کنی کے لیے مل جل کر کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں ۔ آپ کی عظیم المرتبت شخصیت کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ آپ ظالم کو کیفر کردار تک پہنچانے اور مظلوم کی دادرسی کے لیے عملی طور پر اقدامات اٹھاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ضلع خوشاب کا ہر باسی آپ کے نام سے آشنا اور آپ کی شرافت، اصول پسندی اور دیانت داری کا معترف ہوچکا ہے ۔ آپ نے بطور ڈی پی او خوشاب اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی جہاں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور علاقہ میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دینے شروع کیے وہاں اپنے ماتحت پولیس افسران اور ملازمین کے ساتھ بھی ہمیشہ شفیق رویہ اپنایا ۔ درحقیقت آپ انہیں اپنے کنبے کا فرض تصور کرتے ہیں ان کے دکھ درد میں عملی شرکت کر کے ان کی دلجوئی و حوصلہ افزائی آپ کا طرہ ء امتیاز ہے ۔ پریس کا معاشرتی کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ اچھائی کا فروغ اور برائی کی نفی پریس کا طرہء امتیاز ہوتا ہے ۔ ایکس ڈی پی او جناب توقیر محمد نعیم کی خوشاب میں تعیناتی کے ساتھ ہی ضلع بھر کے صحافیوں کے ساتھ عملی تعاون آپ کی اعلی ا ظرفی کی دلیل ہے ۔ جناب توقیر محمد نعیم انتہائی خندہ پیشانی سے صحافیوں پر اعتماد کرتے اور یہاں کا میڈیا بھی معاشرتی اصلاح و فلاح کے لیے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرتا رہا ۔ تاجر معاشرے کا اہم طبقہ ہوتا ہے جس پر پورے معاشرے کی معیشت کا انحصار ہوتا ہے آپ نے اپنی خوشاب میں تعیناتی کے دوران بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے خوشاب کے تاجروں اور پولیس کے درمیان خوشگوار فضا قائم کی ۔ جناب توقیر محمد نعیم کے مطابق خوشاب پولیس عوام کے جان و مال اور عزت کے تحفظ کی ضامن ہے اور علاقے سے جرائم کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی چلی آ رہی ہے۔ پولیس جاگتی ہے تو عوام سکون کی نیند سوتی ہے یہی وجہ ہے کہ خوشاب پولیس نے شب و روز محنت کر کے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ جناب توقیر محمد نعیم کی بطور ڈی پی او تعیناتی کےدوران خوشاب پولیس کی بہترین حکمت عملی سے جرائم پیشہ افراد کے لیے چھپنا مشکل ہو گیا ،ملزمان کتنے ہی چالاک کیوں نہ ہوں قانون کی نظر سے زیادہ دیر اوجھل نہیں رہ سکتے۔ جناب توقیر محمد نعیم کے مطابق میری خوشاب تعیناتی کے فوری بعد ضلعی پولیس کڑی آزمائش تھی چند جرائم پیشہ عناصر عوام میں بے سکونی کا باعث اور پولیس کے لیے چیلنج بنے ہوئے تھے۔ جس کے لئے تمام ایس ایچ اوز سمیت آئی ٹی، اور ایلیٹ سمیت خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جو کہ ہیومین انٹیلی جینس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صرف ملزمان تک پہنچے بلکہ ان کے دور میں ریکارڈ برآمدگی بھی کی گئی۔ خوشاب پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ بر سبیل تذکرہ در حقیقت جناب توقیر محمد نعیم ایک نہایت فرض شناس، میرٹ پسند، ایماندار ،انصاف پسند اور دبنگ پولیس آفیسر ہیں ۔ ان کی خوشاب میں تعیناتی کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کے قیام سمیت لاء اینڈ آرڈر کی دیگر صورتحال مثالی رہی اور عوام کو سستا اور فوری انصاف ان کی دہلیز پر ملتا رہا ضلع خوشاب امن و امان کا گہوارہ بن گیا۔ سماج دشمن عناصر، منشات فروشوں، قانون شکنوں اور قبضہ مافیا کی بیخ کنی ہوئی۔ خوشاب کی عوام جناب توقیر محمد نعیم کی ان مثالی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہیں اور وہ ان خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ عوام کی طرف سے دبنگ پولیس آفیسر جناب توقیر محمد نعیم کی مزید شاندار کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے ۔