*تحصیل آفس میلسی میں انتظامی نااہلی،رجسٹری کا عمل انتہائی سست روی کا شکار.*
*تحصیل آفس میلسی میں انتظامی نااہلی،رجسٹری کا عمل انتہائی سست روی کا شکار.*
*مختلف حیلے بہانوں سے عوام کو ذلیل کرنے کا سلسلہ جاری.*
میلسی (محمدمختارسولگی)تحصیل آفس میلسی انتظامی نااہلی اور رجسٹری کا عمل انتہائی سست روی کا شکارہے۔مختلف حیلے بہانوں سے عوام کو ذلیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سائلین مہینوں تحصیل آفس میلسی کے چکر لگا لگا کر تھک جاتے ہیں۔کبھی تحصیلدار چھٹی پر ،کبھی پیشی پر ،کبھی میٹنگ پر، اکثر آفس لیٹ پہچنا، کبھی ایف بھی آر میں تبدیلی ،کبھی تحصیلدار کا تبادلہ ، کبھی ریڈر چھٹی پر ،کبھی اکاؤنٹ اوپن نہ ہونا ،اور پھر بھی عوام کو تنگ کرنے سے دل نہ بھرے تو بے جا اعتراضات لگا کر، بار بار چکر لگانے پر مجبور کیا جاتا ہے دفتر آنیوالے ،سارا سارا دن، مرد و خواتین، گواہان ، مالک و خریدار ،زمین ، اپنا اپنا کاروبار کام کاج چھوڑ کر ذلیل ہوتے رہتے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر میلسی ڈی سی او وہاڑی سے فوری نوٹس اصلاح و احوال کا مطالبہ ہے.