*ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 123اور علاقہ کمالیہ کی معروف سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت چوہدری خوشی محمد جٹ نے کہا ہے کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت عظمیٰ ہے 14اگست کے
*ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 123اور علاقہ کمالیہ کی معروف سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت چوہدری خوشی محمد جٹ نے کہا ہے کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت عظمیٰ ہے 14اگست کے دن کی مناسبت سے ہم سب کو چاہیے کہ ہم شکر ادا کریں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں مملکت خدادادپاکستان جیسی نعمت عطاء کی وطن عزیز پاکستان کے حصول کے لیے لاکھوں انسانوں نے اپنی جان ومال کی قربانیاں پیش کیں اوروطن عزیز پاکستان معرض وجود میں آیا وطن عزیزپاکستان کلمہ طیبہ ”لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ“کی بنیاد پر حاصل کیا گیا۔ آج یقینا ملک دشمن طاقتوں کی نظر پاکستان پر ہے ہماری افواج ہمارا فخر ہیں افواج پاکستان نے ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو نیست و نابود کیا اور بے مثال قربانیاں دے کر ملک پاکستان کے دفاع کو مضبوط کیا۔ پوری قوم کی دعائیں اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہیں کوئی بھی میدان ہو ہمیں افواج پاکستان کی خدمات روز روشن کی طرح نظر آتیں ہیں۔*