November 26, 2026

میلسی (بیو رو چیف )لوئر ویسٹرن بار ٹھینگی نہر پاکپتن کینال کے تمام موگے اور ٹیلوں پر پانی چوری عروج پر سب انجینئر سے لیکر چیف

IMG-20250731-WA0234

میلسی (بیو رو چیف )لوئر ویسٹرن بار ٹھینگی نہر پاکپتن کینال کے تمام موگے اور ٹیلوں پر پانی چوری عروج پر سب انجینئر سے لیکر چیف انجینئر تک لوٹ سیل میلہ لگا کر موجیں کرنے لگے سیکرٹری ایریگیشن پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

تفصیل کے مطابق لوئر ویسٹرن بار ٹھینگی نہر پاکپتن کینال کے سیکشن وانوالہ کی نہر 11ایل،سیکشن لال سگو کی ٹیل 3آر سکیشن کھرالہ کی نہر 12ایل اور قطب پور کی نہر ٹیل ڈسٹی کے تمام موگے بیلداروں،میٹ،سب انجینئر ،پٹواری ،ایس ڈی او،ایکسین،اور چیف انجینئر ملتان کی مبینہ ملی بھگت سے تمام موگے ٹیوب ویل کے برابر چلنے لگے سب انجینئر اور چیف انجینئر کے حواریوں نے لاکھوں روپے فی موگے سے اکھٹے کر کے چیف انجینئر ملتان کو جمع کروا دئیے باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چیف انجینئر ملتان چھ ماہ بعد ریٹائرمنٹ لینے والے ہیں جس کی بنا پر کرپشن کر کے لاکھوں روپے جمع کرنے میں تمام تر کوششیں بروئے کار لانے میں مصروف عمل ہے مقامی رہائشیوں کی لوئر ویسٹرن بار ٹھینگی نہر پاکپتن کینال کے سیکشن وانوالہ،سیکشن لال سگو،سیکشن کھرالہ ،سیکشن قطب پور کے تمام توڑے گئے موگوں کی نمبر وائز تفصیل دینے کے باوجود ایکسین لوئر ویسٹرن بار ٹھینگی اور چیف انجینئر ملتان ٹس سے مس نہ ہوئے مکئی کی فصل کاشت ہوتے ہی لوٹ سیل میلہ عروج پر ٹیل کے کاشتکاروں اور چند ایکڑ والے کاشتکار شدید پریشان پی ایم آئی یو لاہور کا عملہ بھی دفتروں میں بیٹھ کر اپنا حصہ سکون سے وصول کرنے میں کامیاب ڈائریکٹر پی ایم آئی یو کو دی جانیوالی درخواستیں ٹیبل تک نہ پہنچ سکیں چیف انجینئر ملتان کا گھر پورا کرنے کیلئے محکمہ انہار کے عملہ نے سر جوڑ کر غریبوں کو لوٹنا شروع کردیا رات کو گیج ریڈر کی پھرتیاں نہر کو 1فٹ ایکسٹرا چلا کر اپنی نوکری اور چیف انجینئر ملتان کی ہدایات کا حق ادا کرنے لگے سب انجینئر سے چیف انجینئر تک کے سفر کو لوئر ویسٹرن بار ٹھینگی سے ترقی پانے والے چیف انجینئر ملتان کو ہر موگے اور ہر ٹیل کے تمام ریٹس کا علم ہونے کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد باقی کی زندگی سکون سے گزارنے کیلئے ابھی سے جہدوجہد جاری کی ہوئی ہے ٹیل کے کاشتکاروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ اور سیکرٹری ایریگیشن پنجاب ڈاکٹر واصف خورشید سے فوری نوٹس لے کر لوئر ویسٹرن بار ٹھینگی کی نہروں کے موگے بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے