رنگپور بگھور (راجہ نورالٰہی عاطف سے) رنگپور بگھور مرکز کے سرکاری سکولوں کے طلباء کے درمیان اردو اور انگریزی خوشخطی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس
رنگپور بگھور (راجہ نورالٰہی عاطف سے) رنگپور بگھور مرکز کے سرکاری سکولوں کے طلباء کے درمیان اردو اور انگریزی خوشخطی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفرآباد میں خصوصی انتظامات کیے گئے، جن کا اہتمام سکول کے ہیڈماسٹر ملک عابد اقبال نے کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد امتیاز نسیم نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے خوشخطی کی اہمیت اور افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تعلیمی سرگرمیاں طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں، تحریری مہارتوں اور خود اعتمادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ صحت مند مسابقت کے جذبے کو بھی فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے طلباء کی بھرپور شرکت کو سراہا۔