November 26, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی آج این آئی آر سی اسلام آباد فل بینچ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی چیئرمین شبیر حسین اعوان ممبر مصباح اللّٰه خان ممبر کی عدالت میں آل پاکستان نیشنل ورکر یونین سی بی اے کے مرکزی

20250730_162247

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
آج این آئی آر سی اسلام آباد فل بینچ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی چیئرمین شبیر حسین اعوان ممبر مصباح اللّٰه خان ممبر کی عدالت میں آل پاکستان نیشنل ورکر یونین سی بی اے کے مرکزی نائب صدر عبدالقیوم برڑو کی طرف سے دائر یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے سکھر زون اور کراچی زون کے ریجن اور اسٹور بندش کیس کی سماعت ہوئی جس میں سی بی اے رہنما نے معزز عدالت کو بتایا کہ اسٹے آرڈر ہونے کے باوجود ادارے کی منیجمینٹ مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے جبکہ منیجمینٹ نے اسٹے کےخلاف اسلام آباد فل بینچ میں اپیل دائر کی ہوئی ہے انہوں نے بتایا کہ 15 فیبروری اور 2 مئی کو ہمارے ڈیلی ویجز اور کانٹریکٹ ہزاروں ملازمین جو کہ عرصہ دراز سے ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے تھے انہیں اسٹے آرڈرز ہونے کے باوجود ملازمت سے بغیر کوئی سبب بتائے نکال دیا گیا ہے اور ملک بھر کی معزز این آئی آر سی کی عدالتوں نے ان آرڈرز کو سسپینڈ کیا ہے مگر افسوس آرڈرز سسپینڈ ہونے کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز منیجمینٹ انہیں جوائننگ نہیں دے رہی جسکی وجہ سے وہ فاقہ کشی کی زندگی گزار رہے ہیں جس پر چئیرمین صاحب نے کہا کہ ہم ملازموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں ہم قانون کے مطابق چلیں گے اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کروانا بھی جانتے ہیں عدالت نے منیجمینٹ کی طرف سے وکیل پیش نہ ہونے کی وجہ سے اگلی سماعت 18 سیپٹمبر کو منیجمینٹ کو جوابات کے ساتھ طلب کر لیا ہے ۔