November 26, 2026

بہاولپور (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز ڈویژن بہاولپور کے صدر ڈاکٹر محمد خضر حیات خان ایڈووکیٹ اور یونین کے

IMG-20250731-WA0227

بہاولپور (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز ڈویژن بہاولپور کے صدر ڈاکٹر محمد خضر حیات خان ایڈووکیٹ اور یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری طاہر تبسم درانی نے یونین کے چیئرمین زبیر احمد انصاری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر مختلف تنظیمی معاملات، آئندہ کے لائحہ عمل اور یونین کو مزید فعال بنانے سےمتعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد خضر حیات خان ایڈووکیٹ نے چیئرمین زبیر احمد انصاری کو حاصل پور کے دورے کی دعوت دی، جسے چیئرمین نے قبول کر لیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اگست کے مہینے میں ڈویژن بہاولپور کے تمام عہدیداران و ممبران کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں یونین کی مرکزی قیادت بھرپور شرکت کرے گی۔ تقریب کے دوران باقاعدہ نوٹیفکیشنز بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ ملاقات میں تنظیم سازی کے عمل کو جلد مکمل کرنے پر چیئرمین نے ڈاکٹر محمد خضر حیات خان ایڈووکیٹ کی کاوشوں کو سراہا اور ڈویژن بہاولپور میں یونین کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔ اس دوران ممبران کے لیے عمرے کے ٹکٹ دینے کی تجویز بھی زیر غور آئی، جس پر مرکزی قیادت باہمی مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔ جنرل سیکرٹری طاہر تبسم درانی نے یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریبات کے انعقاد کی تجویز دی، جسے سراہا گیا اور کہا گیا کہ قومی دن کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ تمام فیصلوں پر مرکزی قیادت مشاورت کے بعد حتمی اعلان کرے گی۔