سکھر میں ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ اور TITAN کے باہمی اشتراک سے پہلے آئی ٹی پارک کے میگا انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔
سکھر سے رپورٹ کر رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے ساتھ کمیرا مہم اشفاق کھوسہ۔۔ جی زیدی کیا خبر دے رھے ھو
سکھر میں ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ اور TITAN کے باہمی اشتراک سے پہلے آئی ٹی پارک کے میگا انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس خصوصی موقع پر چیئرمین ضلع کونسل سکھر، سید کمیل حیدر شاہ نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور نوجوان طلباء سے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں چیئرمین کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ سکھر میں آئی ٹی کا ایک نیا اور روشن دور شروع ہو چکا ہے۔ نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ تعلیم اور ہنر فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے
تقریب میں سابق چیئرمین ضلع کونسل سکھر اور سی ای او تاج کمپنی، اسلم شیخ نے بھی شرکت کی اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد صرف تعلیم دینا نہیں بلکہ نوجوانوں کو خود کفیل، بااعتماد اور بااختیار بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان نہ صرف نوکری تلاش کرنے والے ہوں بلکہ خود روزگار پیدا کرنے والے بنیں۔
میگا انٹری ٹیسٹ میں ہزاروں طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت نے یہ ثابت کر دیا کہ سکھر کے نوجوان تعلیم، ٹیکنالوجی اور ترقی کے میدان میں آگے بڑھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔