سکھر کے علاقے غریب آباد میں تاجر برادری کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی اور تنظیمی فیصلوں پر تحفظات کے باعث مقامی تاجروں نے
سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے ساتھ کمیرا مہم اشفاق کھوسہ
سکھر کے علاقے غریب آباد میں تاجر برادری کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی اور تنظیمی فیصلوں پر تحفظات کے باعث مقامی تاجروں نے اپنے ہی چند تاجر عناصر کے خلاف سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت تاجر رہنماؤں لالا عابد اور حمید کمبوہ نے کی، جنہوں نے احتجاجی طور پر اپنا مؤقف میڈیا کے سامنے پیش کیا۔تاجر رہنما لالا عابد نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب آباد کے تاجروں کو “سلیکشن” کسی صورت قابل قبول نہیں، ہمیں شفاف “الیکشن” چاہیئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چند مخصوص افراد نے اپنے ذاتی مفادات کے تحت سلیکشن کے ذریعے عہدے بانٹے، جو سراسر ناانصافی اور تاجروں کے حقوق کی پامالی ہے۔لالا عابد نے مزید کہا کہ انہوں نے اسی احتجاج کے طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ بھی دیا تاکہ یہ پیغام واضح کیا جا سکے کہ ہم کسی غیرجمہوری طریقے کو قبول نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا، “تاجروں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے، اور میں نے اس بے چینی کو سنجیدگی سے لیا، اسی لیے میں نے اپنے عہدے کو چھوڑ کر تاجروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونے کا فیصلہ کیا۔مظاہرے میں شریک دیگر تاجروں کا کہنا تھا کہ “سلیکشن” کے عمل نے الیکشن ٹریبونل کے قواعد و ضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے اور اگر ایسا ہی ہوتا رہا تو تاجروں کا اعتماد مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ فوری طور پر شفاف اور منصفانہ انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ تاجر برادری کو دوبارہ متحد اور منظم کیا جا سکے۔مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ”سلیکشن نامنظور”، “ہمیں الیکشن چاہیے” اور “تاجروں کی آواز دبائی نہیں جا سکتی” مظاہرے کے دوران پرامن انداز میں تاجروں نے اپنی آواز بلند کی اور انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔تاجر رہنماؤں نے واضح کیا کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا اور غریب آباد کی تمام مارکیٹیں علامتی طور پر بند کر کے آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔