ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد کا وائٹل دستر خوان کا
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد کا وائٹل دستر خوان کا دورہ خدمت خلق اسلامی تعلیمات کا روشن باب ہے ،خوراک پینے کا پانی کی فراہمی اور دکھی انسانیت کی خدمت شیوا پیغمبری ہے
ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر عابد سرور کھوکھر نے وائٹل دسترخوان کا وزٹ کرتے ہوئےجناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوں نے مزید کہا کہ وائٹل دسترخوان میں نظم و ضبط اور عزت و احترام کے ساتھ اللہ کے مہمانوں کی میزبانی کی مثال دنیا بھر میں کہیں بھی نہیں ملتی وائیٹل گروپ کے سربراہ حاجی سعید احمد نے اس موقع پر کہا کہ اللہ نے روز اول سے انبیاء کرام کے اہم فرائض میں اللہ کی مخلوق پر شفقت و رحمت اور ان کی خدمت کی ذمہ داری عائد کی ہے ہمارے حاجی یاسین مرحوم بھی ہمیشہ انسانیت کی خدمت میں مصروف رہتے تھے اور میں ہمارے چوہدری غلام مرتضی چوہدری کاشف ثناء سمیت ہمارا خاندان اخری سانس تک دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہے گا اس موقع پرچوہدری ہارون الرشید فراز جٹ سابق وائس چیئرمین بلدیہ ملک ریاض خلجی اسد چوہدری اور ڈاکٹر اختر میاں فیاض چوہدری ہدایت علی قاضی نوید قاضی زاہد حسین انجم ندیم ظفر شاہد غوری ندیم بھٹی حاجی اصغر علی بھٹی سمیت دیگر دوست احباب بھی موجود تھے