اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کا رات کے پچھلے پہر ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال کا اچانک
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کا رات کے پچھلے پہر ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال کا اچانک دورہ، انہوں نے ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت مختلف شعبہ جات میں سٹاف کا ڈیوٹی روسٹر، ادویات کا سٹاک، ایئر کنڈیشنرز کی ورکنگ اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مفت ادویات کی لسٹیں فارمیسی کے باہر آویزاں کی جائیں، مختلف وارڈز اور ان سے ملحقہ واش رومز کی تواتر سے صفائی کی جائے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور عوامی شکایات کے ازالہ کے لیے موثر میکانزم کے ذریعے انتظامات کیے جائیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے کہا کہ ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال میں مریضوں کو بہترین میڈیکل سروسز فراہم کرنے کے لیے نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا اور عوامی خدمت کے عمل میں سستی کا مظاہرہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔