اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر میں سول ڈیفنس کی فائر فائٹنگ ڈیمو نسٹریشن کا انعقاد
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر میں سول ڈیفنس کی فائر فائٹنگ ڈیمو نسٹریشن کا انعقاد
بہاولنگر ()
ڈاکٹر احمد جاوید قاضی ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، ضیغم نواز ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب اور ڈپٹی کمشنر/کنٹرولر سول ڈیفنس بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کی ہدایات پر آج مورخہ 31 جولائی 2025 کو اسلامیہ یونیورسٹی کیمپس منچن آباد روڈ بہاولنگر میں سول ڈیفنس کی جانب سے فائر فائٹنگ کی عملی مشق کا انعقاد کیا گیا۔
اس عملی مظاہرے کا مقصد عوام الناس، طلباء اور ادارے کے عملے کو آگ بجھانے کے جدید طریقہ کار، حفاظتی اقدامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مہارت فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر سول ڈیفنس کے ماہرین نے مختلف اقسام کی آگ پر قابو پانے کے طریقے اور دستیاب آلات کا درست استعمال تفصیل سے پیش کیا۔
سول ڈیفنس کی اس کاوش کو شرکاء نے خوب سراہا اور تربیتی سیشن کو نہایت مفید قرار دیا۔