ٹوبہ ٹیک سنگھ ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے “محفوظ پنجاب” ویژن کے تحت
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے “محفوظ پنجاب” ویژن کے تحت ضلع بھر میں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اس مہم کی نگرانی ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کر رہے ہیں۔ ان کی ہدایت پر چاروں تحصیلوں میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ جاری ہے جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنرز کر رہے ہیں، جبکہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل اور ٹریفک پولیس کی ٹیمیں بھی شریک ہیں۔آج مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیوں کے دوران غیر قانونی طور پر ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی متعدد گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں اور ٹرانسپورٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ “وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر کے غیر محفوظ استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل ہو رہا ہے۔ یہ عمل انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ ہے اور کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ “کریک ڈاو¿ن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام ٹرانسپورٹرز قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی نہیں کرتے۔ عوامی تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔