October 28, 2026

*🔴بٹگرام میں خفیہ اطلاع پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، گدھے کا گوشت برآمد*

IMG-20250730-WA0265

*🔴بٹگرام میں خفیہ اطلاع پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، گدھے کا گوشت برآمد*

اسلام آباد کے بعد خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام میں کارروائی کے دوران گدھے کا گوشت برآمد کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر بٹگرام کے آفیشل فیس بک پیج سے جاری بیان کے مطابق ایک شہری کی خفیہ اطلاع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام اختر رسول نے کارروائی کرتے ہوئے کوزہ بانڈہ کے مقام پر چھاپہ مارا۔

انہوں نے بتایاکہ کارروائی کے دوران تازہ ذبح کیا ہوا گدھا برآمد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق کارروائی کے دوران دو افراد کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا گیا جبکہ گوشت کو فوری طور پر تلف کر دیا گیا۔