November 26, 2026

میٹرک ٹاپر طلباء کے اعزاز میں تقسیم انعامات کی پروقار تقریب

20250728_123934

میٹرک ٹاپر طلباء کے اعزاز میں تقسیم انعامات کی پروقار تقریب
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کےمطابق
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت میٹرک امتحانات 2025 میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا مقصد ان ہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی اور ان کی شاندار کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔
تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو تعریفی اسناد، ٹرافیاں اور اعزازی انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر والدین اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے بچوں کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان ہمارا روشن مستقبل ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی تعلیم دوست معاشرے کی بنیاد ہے۔ تقریب میں محکمہ تعلیم کے افسران، سکول سربراہان، اساتذہ اور طلباء کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر نے تمام طلباء کو مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ دعا دی اور انہیں مزید محنت کے لیے آمادہ کیا۔