November 26, 2026

ہارون آباد ( سپیشل رپورٹر ) مریم نواز کا پرائز کنٹرول کمیٹی مونیٹرنگ کرنے والا علی بیگ نامی شخص ہارون آباد میں خود کرپشن کرنے لگ گیا

20250728_123934

ہارون آباد ( سپیشل رپورٹر ) مریم نواز کا پرائز کنٹرول کمیٹی مونیٹرنگ کرنے والا علی بیگ نامی شخص ہارون آباد میں خود کرپشن کرنے لگ گیا ہوٹلوں ،کریانہ سٹور ،اور دوسری دکانات سے بھتہ وصول کرنے لگ گیا ،مریم نواز وزیر اعلی پنجاب کا ڈراوا دے کر ماہانہ رشوت لینے لگ گیا جو لوگ پیسے یا رقم نہیں دیتے ان کے خلاف جرمانے اور ایف ائی ار کی دھمکیاں دینے لگ گیا اور رشوت نہ دینے کی پاداشت میں ان کو بھاری جرمانہ کرنے لگا ،عرصہ سے تعینات ہارون آباد میں پرائیویٹ بندے رکھ لیے عوام ،تاجران کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ ہے کہ اس کرپٹ بندے کی کرپشن کا نوٹس لیں جو یہاں پرکرپشن کا گڑھ بن گیا ہے تاجران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علی بیگ نے یہ پریکٹس شروع کی ہے کہ پرائیوٹ بندے رکھ کر لوگوں کو بلیک میل کرتا ہے جو بندہ پیسہ نہیں دیتا اس کو بھاری جرمانہ کرواتا ہے اور کہتا ہے میرے ہاتھ لمبے ہیں میرا کوئی بگاڑ نہیں سکتا عوام کا مطالبہ کہ اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے