November 26, 2026

سکھر(بیوروچیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمِن ) جے یو آئی تحصیل روہڑی کے امیر مولانا عبدالکریم عباسی نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے سندھ بد امنی کی آگ میں جل رہا ہے ظلم

IMG-20250729-WA0228

سکھر(بیوروچیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمِن )
جے یو آئی تحصیل روہڑی کے امیر مولانا عبدالکریم عباسی نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے سندھ بد امنی کی آگ میں جل رہا ہے ظلم بربریت کی انتھا ہوچکی ہے حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے روہڑی میں ڈکیتی کے دوران شہید ہونے والے بلاول بھٹی کے والد حاجی رحمت اللہ المعروف محراب بھٹی سے تعزیت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے سندھ بدامنی کی لپیٹ میں ہے کئی دنوں سے جے یو آئی احتجاجی مظاہرے دھرنے اور امن کنویشن کرکے حکومت سندھ سے امن امان کی بحالی کا مطالبہ کرتی رہی ہے حکومت کی بے حسی کے باعث بدامنی کی یہ لہر اب سکھر اور روہڑی تک پہنچ چکی ہے صوبائی وزیر کے محلے میں ڈکیتی کی لرزا خیز واردات انتہائی افسوسناک ہے جسکی جتی مذمت کی جائے کم ہے تاجربرادری شہری مزدور تک محفوظ نہیں رہے کاروبار زندگی چلانا مشکل بنا دیا گیا ہے دکھ کی اس گھڑی میں بلاول بھٹی کے لواحقین کے دکھ میں ساتھ ہیں مولانا عبدالکریم عباسی نے کہا کہ صوبائی حکو مت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے سندھ حکومت کو احساس نہیں کہ سندھ کے شہر بدامنی کی آگ میں جل رہے ہیں آپ نے بد امنی پر قابو نہ پایا تو جلد عوام آپکے خلاف بغاوت کرتے ہوئے سڑکوں پر ہونگے اس موقع پر قاری عبدالغفار سومرو۔مولانا عطالرحمن عباسی۔مولانا اللہ وسایوبرڑو۔ مولانا عبدالحمید ۔قمرالدین قریشی۔۔عبدالصمد بھیو ۔محبوب انصاری بھی موجود تھے