*سی سی ڈی افسران کا تربیتی اجلاس، سہیل ظفر چٹھہ کی زیر صدارت اہم ہدایات*
*سی سی ڈی افسران کا تربیتی اجلاس، سہیل ظفر چٹھہ کی زیر صدارت اہم ہدایات*
لاہور: ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ کی زیر صدارت سی سی ڈی افسران کا اہم تربیتی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں پنجاب بھر سے ریجنل آفیسرز (ROs)، ڈسٹرکٹ آفیسرز (DOs) اور دیگر سی سی ڈی افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر سہیل ظفر چٹھہ نے افسران کو جدید پیشہ ورانہ تقاضوں، فیلڈ میں درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے مؤثر طریقوں پر بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ:
> ’’سی سی ڈی یونٹس کو جدید تربیت، تیز انٹیلیجنس ورک اور بین الاضلاعی کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کرنا ہوگا تاکہ جرائم کا قلع قمع یقینی بنایا جا سکے۔‘‘
اجلاس کے اختتام پر افسران سے فیلڈ کارکردگی رپورٹ اور آئندہ اہداف کے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔