November 26, 2026

سکھر کے علاقے شر چوک پر تین روز قبل مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر گولیاں مار کر قتل کیے جانے والے نوجوان علی رضا منگی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ڈی آئی جی آفس کے باہر

20250729_150252

سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے ساتھ کمیرا مین اشفاق کھوسہ۔۔
جی زیدی کیا خبر۔ھےا پکے پاس

سکھر کے علاقے شر چوک پر تین روز قبل مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر گولیاں مار کر قتل کیے جانے والے نوجوان علی رضا منگی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ڈی آئی جی آفس کے باہر سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا یہ مظاہرہ منگی اتحاد کے رہنماؤں شہزادو منگی، ایڈووکیٹ امیر علی منگی، علی اکبر منگی، نوید کھوسو امیر علی شیخ اور دیگر کی قیادت میں کیا گیا، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بااثر افراد نے بھتہ نہ دینے پر سیلون پر کام کرنے والے نوجوان علی رضا منگی کو بے دردی سے گولیاں مار کر قتل کر دیا، مظاہرین نے کہا کہ تین دن گزرنے کے باوجود مرکزی قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا، جو کہ پولیس کی مجرمانہ غفلت ہے
مظاہرین کا واضح اعلان تھا کہ جب تک پولیس مرکزی ملزمان کو گرفتار نہیں کرتی، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔