الحق فاؤنڈیشن کے معززین کی بانی محمد رضوان الحق ملک سے ملاقات، فلاحی و تنظیمی امور پر تبادلہ خیال
الحق فاؤنڈیشن کے معززین کی بانی محمد رضوان الحق ملک سے ملاقات، فلاحی و تنظیمی امور پر تبادلہ خیال
سکھر (بیورو رپورٹ سید نصیر حسین زیدی) کندھرا روہڑی الحق فاؤنڈیشن کے معززین اور عہدیداران نے فاؤنڈیشن کے بانی محمد رضوان الحق ملک سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس کے دوران الحق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں، تنظیمی امور اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد، سماجی خدمات کے فروغ اور باہمی تعاون کے ذریعے عوامی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر شرکاء نے فلاحی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور تنظیمی رابطوں کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا،اس موقع پر حاجی جمیل احمد راجپوت، ڈاکٹر بابر قریشی، محمد شاہد راجپوت، محمد سعید مغل، حافظ راشد علی مغل اور مولوی عبدالصمد ملک سمیت دیگر معززین موجود تھے،ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں فاؤنڈیشن کے مستقبل کے حوالے سے مختلف امور زیرِ بحث آئے۔