ریٹائرڈ برگیڈیئر راشد نصیر کی طرف سے یوکے میں مقیم یوٹیوبر اور سابق فوجی افسر عادل فاروق راجا کے خلاف برطانوی عدالت میں دائر کردہ ہتکِ عزت کے مقدمے کا فیصلہ۔
ریٹائرڈ برگیڈیئر راشد نصیر کی طرف سے یوکے میں مقیم یوٹیوبر اور سابق فوجی افسر عادل فاروق راجا کے خلاف برطانوی عدالت میں دائر کردہ ہتکِ عزت کے مقدمے کا فیصلہ۔
24 جولائی 2025 کو عدالت نے عادل راجا کو جھوٹے، بدنیتی پر مبنی اور ہتک آمیز بیانات کا مرتکب قرار دے کے 2.5 ملین برطانوی پاؤنڈز یعنی پاکستانی تقریباً 94 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
کیس کی بنیاد عادل راجا کے وہ بیانات تھے جو اس نے یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پر جاری کیے تھے۔
جن میں برگیڈیئر راشد نصیر پر بدعنوانی، سیاسی مداخلت، عدالتی دباؤ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ذاتی کردار کشی جیسے الزامات شامل تھے۔ ان بیانات میں نہ صرف برگیڈیئر نصیر کی ذات کو نشانہ بنایا گیا بلکہ ان کی فیملی کی تصاویر کو بھی لیک کر کے انہیں عوامی سطح پر بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔
مقدمہ اگست 2022 میں لندن کی ہائی کورٹ کے کنگز بینچ ڈویژن میں دائر کیا گیا۔
طویل قانونی کارروائی کے دوران عدالت نے متعدد شواہد، گواہیوں، اور دونوں فریقین کے بیانات کی روشنی میں معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
اپریل 2024 میں عدالت نے ابتدائی طور پر عادل راجا کے دس میں سے نو بیانات کو برطانوی ہتکِ عزت قانون کے تحت خلافِ قانون قرار دے دیا اور اپریل 2024 میں انہیں £16,000 سے زائد قانونی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ مزید تاخیر پر مئی 2024 میں £6,100 کا اضافی جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
حتمی سماعت جولائی 2025 کے پہلے ہفتہ میں مکمل ہوئی تھی۔
جس کے بعد عدالت نے تفصیلی فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
اور یہ فیصلہ 24 جولائی 2025 کو سنایا گیا۔
عدالت کے مطابق، عادل راجا کے بیانات کا مقصد صرف عوامی مفاد میں حقائق سامنے لانا نہیں تھا بلکہ ذاتی بغض اور ناپختہ الزامات پر مبنی ایک منظم مہم تھی جس سے برگیڈیئر راشد نصیر کی عزت، ساکھ اور خاندانی وقار کو شدید نقصان پہنچا۔
عدالتی فیصلے میں عادل راجا کو £2.5 ملین (تقریباً 94 کروڑ پاکستانی روپے) ہرجانے کی ادائیگی کا حکم دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے انہیں حکم دیا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نہ صرف باقاعدہ معافی نامہ جاری کریں بلکہ تمام ہتک آمیز مواد بھی ہٹائیں۔
عدالت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آئندہ عادل راجا یا ان جیسے دیگر افراد، کسی بھی فوجی افسر یا ریاستی اہلکار پر بغیر شواہد سنگین الزامات عائد نہیں کر سکتے۔