کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ 🌍 آج “ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے” کے موقع پر THQ ہسپتال کمالیہ کی ایمرجنسی میں فری ہیپاٹائٹس B اور C کی سکریننگ کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ 🌍 آج “ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے” کے موقع پر THQ ہسپتال کمالیہ کی ایمرجنسی میں فری ہیپاٹائٹس B اور C کی سکریننگ کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر میاں عدیل عرف نے کہا:
> “ہیپاٹائٹس ایک وائرل بیماری ہے جو خاموشی سے جگر کو متاثر کرتی ہے، اور اکثر مریض کو اس وقت علم ہوتا ہے جب جگر کا بڑا حصہ متاثر ہو چکا ہوتا ہے۔
اس بیماری کی پانچ اقسام ہیں جن میں سے ہیپاٹائٹس B، C اور D خون کے ذریعے جبکہ ہیپاٹائٹس A اور E آلودہ پانی اور ناقص غذا کے ذریعے پھیلتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ:
> “پنجاب حکومت کی جانب سے تمام THQ اور DHQ ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے مفت ٹیسٹ اور ادویات کی سہولت دستیاب ہے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ بروقت سکریننگ کروائیں تاکہ بیماری کی جلد تشخیص اور بروقت علاج ممکن ہو سکے، اور اس کی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔”