بیوروچیف جاوید راھی مورخہ 28 جولائی 2025 اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کا مختلف مقامات پر صفائی انتظامات کی چیکنگ،
بیوروچیف جاوید راھی
مورخہ 28 جولائی 2025
اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کا مختلف مقامات پر صفائی انتظامات کی چیکنگ، انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس، چرچ روڈ، سی بلاک، میونسپل کمیٹی روڈ، گول چوک اور اس سے ملحقہ بازاروں، صمد پورہ اور فیصل آباد روڈ پر صفائی انتظامات کا جائزہ لیا اور سینٹری ورکرز کو تمام علاقوں کی مکمل کلیرنس بارے ہدایات جاری کیں، انہوں نے گول چوک سے ملحقہ بازاروں میں نالیوں کی صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا اور میونسپل کمیٹی روڈ پر واٹر فلٹریشن پلانٹ کی ورکنگ چیک کی اور عوامی سہولت کے پیش نظر فلٹریشن پلانٹ کے آپریٹر کا نمبر نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے احکامات بھی جاری کیے، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے صمد پورہ میں گھروں سے سالڈ ویسٹ کولیکشن کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور لوگوں سے صفائی ستھرائی انتظامات بارے فیڈ بیک لیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کے لیے اقدامات کے ساتھ ساتھ تمام امور کی نگرانی کا عمل جاری ہے اس سلسلہ میں عوام الناس عملہ صفائی کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔